BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 November, 2004, 18:47 GMT 23:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگریزی کے سبز محاورے

 ایک سر سبز منظر
سبز رنگ انگریزی میں بھی تازگی، بالیدگی اور خوشگواری کی علامت ہے
اردو میں سبز رنگ کا تاثر ہریالی، تراوٹ، روئیدگی، بالیدگی اور ماحول و موسم کی خوشگواری سے وابستہ ہے ، چنانچہ سبز بخت سے مراد ہے خوش قسمت شخص اور سبز باغ دکھانے کا مطلب ہے کسی کو خوش فہمی میں مبتلا کرنا۔

انگریزی میں تازگی اور ہریالی کے ساتھ ساتھ ’گرین‘ کا لفظ نوخیزی، نو آموزی نا تجربہ کاری، نادانی اور بھولپن کا تاثر بھی دیتا ہے مثلاً چوبیس برس کی عمر کو پہنچ کر بھی احمد بڑا بھولا تھا اور اسے اتنا بھی معلوم نہیں تھا کہ اسکا بہترین دوست نشے کی لت میں مبتلا ہو چکا ہے۔

Even at the age of 24 , Ahmed was so green, he had no idea that his best friend was on drugs

یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ گرین کا لفظ جب بڑی ’جی‘ سے لکھا جاتا ہے تواسکا مطلب بالکل بدل جاتا ہے اور Green سے مراد ہے کوئی ایسا شخص یا تنظیم جو تحفظِ ماحولیات کی علمبردار ہو۔

اس طرح کی تنظیموں اور جماعتوں کو جو سیاسی قوت حاصل ہو جاتی ہے اسکے لئے آجکل Green power کا لفظ بھی استعمال ہو رہا ہے لیکن امریکہ میں
green powerکامطلب بالکل مختلف ہے، یعنی ’دولت کی طاقت‘ مثلاً یہ جملہ دیکھئے:

In American elections, the candidates that win, are usually the ones who have green power backing them

یعنی امریکی انتخابات میں عموماً دولت والے ہی جیتتے ہیں۔
اس کے پس منظر میں ڈالر کے نوٹ کا ہرا رنگ ہے۔

امریکہ کی بات ہو رہی ہے تو یہ بھی بتا دیا جائے کہ غیر ملکیوں کو امریکہ میں ملازمت اور قیام کا جو عارضی اجازت نامہ دیا جاتا ہے وہ اگرچہ ’گرین کارڈ‘ کہلاتا ہے لیکن اصل میں یہ کارڈ سفید رنگ کا ہوتا ہے ۔

حسد اور جلن کے لئے بھی green کا لفظ استعمال ہوتا ہے، جیسے اس جملے میں:

Jameela's friends were green with envy when they saw the car her parents had given her

یعنی جمیلہ کی سہیلیاں وہ کار دیکھ کر جل بھُن گئیں۔

اسی طرح اگر کسی کو ملازمت میں اچانک ترقی ملنے سے اسکے ساتھی حسد کرنے لگیں تو کہا جا سکتا ہے:

This sudden promotion made his colleagues green with envy

اسی نسبت سے ’حسد‘ کے لئے green eyed monster کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے۔

جسطرح کسی ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفا ہوتی ہے اور کسی باورچی کے ہاتھ میں ذائقہ، اسی طرح کچھ لوگوں کے ہاتھ پھول پودوں کے لئے بہت مبارک ثابت ہوتے ہیں۔
ان ’نباتات نواز‘ ہاتھوں کے لئے انگریزی میں green thumb کا لفظ استعمال ہوتا ہے:
My Grand Pa says his flowers grow because he has a green thumb

اور آخر میں کچھ ذکر green Christmas کا:

کرسمس کا تہوار چونکہ دسمبر کے آخر میں آتا ہے اور مغربی ممالک میں یہ برف باری کا موسم بھی ہوتا ہے اس لئے لوگوں کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ اس موقعے پر برف پڑ جائے ۔

اگر یہ خواہش پوری ہو جائے تو ہر طرف برف کی سفید چادر بچھ جاتی ہے اور یہ تہوار white Christmas کہلاتا ہے لیکن اگر برف نہ پڑے تو پھر یہ تہوار green Christmas کہلاتا ہے

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد