BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگریزی کے رنگ

انگریزی کے رنگین محاورے
انگریزی کے رنگ
اردو میں لال پیلا ہونے کا مطلب غصے میں آنا ہے اور سیاہ و سفیدکا مالک وہ شخص ہوتا ہے جسکے قبضے میں سب کچھ آجائے۔ انگریزی زبان میں بھی ایسے ’رنگین محاوروں‘ کی کمی نہیں۔


آج ہم سفید اور سُرخ رنگ سے تعلق رکھنے والے انگریزی محاوروں پر ایک نگاہ ڈالیں گے۔ تو آئیے پہلے white یعنی سفید رنگ کو لیتے ہیں:

’go as white as a sheet‘ کا مطلب ہے رنگ اڑ جانا، مثلاً :
He went as white as a sheet when he read the telegram.
یعنی تار پڑھ کر اسکا رنگ اڑ گیا۔

’white coffee‘ سے مراد ہے وہ کافی جس میں دودھ ملایا گیا ہو۔ اگرچہ دودھ ملانے سے اسکا رنگ سفید نہیں بلکہ گہرا براؤن ہو جاتا ہے لیکن محاورے میں اسے وہائٹ کافی ہی کہا جاتا ہے۔
white-collar worker بہتر درجے کی ملازمت کرنے والے کو کہتے ہیں جو صاف ستھرالباس پہن کر دفتر میں میز کرسی پر بیٹھ سکے جبکہ فیکٹریوں اور کارخانوں میں جسمانی مشقت والی ملازمتیں ’بلیو کالر‘ کہلاتی ہیں مثلاً یہ جملہ دیکھئیے:
He has not finished even high school and is looking for a white- collar job; he'll be lucky to get a blue collar one.
اور اب ایک ایسے محاورے کا ذکر جسکا استعمال ہمارے یہاں اکثر غلط کیا جاتا ہے یعنی انگریزی کا ’سفید جھوٹ‘جو کہ اردو کے سفید جھوٹ سے بالکل مختلف چیز ہے۔
انگریزی میں white lie سے مراد ہے ایسا جھوٹ جو بے ضرر ہو بلکہ کسی کو پریشانی سے بچا لے یعنی ’ دروغِ مصلحت آمیز‘

whiter than whiteسے مراد ہے ایسی راستباز شخصیت جس سے کبھی غلطی سرزد ہونے کی توقع نہ کی جائے۔ مثلاً :
In his entire working life he has never harmed a fellow worker; he is whiter than white.

اور سفید کے بعد آئیے سرخ رنگ کے محاوروں پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں:

اس رنگ کو عموماً خطرے اور غصّے کی علامت خیال کیا جاتا ہے اور برطانیہ میں سرخ بالوں والے لوگ (redheads) تند مزاج اور تیز طرار سمجھے جاتے ہیں۔

ذیل میں اس رنگ سے تعلق رکھنے والے کچھ محاورے دئیے جا رہے ہیں، آپ انھیں پڑھ کر خود مطلب اخذ کرنے کی کوشش کیجیئے، بعد میں ہم تشریح بھی کر دیں گے۔

be in the red
see red
roll out the red carpet
paint the town red
a red-letter day

اگر بینک میں ہمارے سب پیسے ختم ہو جائیں اور ہم ’اوور ڈرافٹ‘ لینے پر اتر آئیں تو کہا جا سکتا ہے کہ ہم red میں چلے گئے ہیں:
She's always in the red, never in the black. No overdraft would ever be big enough for her.
اچانک غصے میں آجانے یا بھِنّا اٹھنے کے لئے see red کا محاورہ استعمال ہوتا ہے

When she realised that no housework had been done all week, she saw red and banished us from her home.
یعنی جب اسے معلوم ہوا کہ ہفتہ بھر گھر کا کوئی کام ہی نہیں کیا گیا تو وہ طیش میں آگئی اور اس نے ہمیں گھر سے نکال دیا۔

استقبال اور خیر مقدم کے لئے سرخ قالین کا استعمال انگریزی میں بہت عام ہے۔ یہاں اسی سلسلے کا ایک محاورہ درج کیا جاتا ہے۔

چوہدری حنیف بیس برس کے بعد انگلستان سے لوٹے ہیں اور گاؤں والے ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

It'll be time to roll out the red carpet when Chaudhri Hanif returns home. We haven't seen him for twenty years.
اگر یہ گاؤں پنجاب کی بجائے برطانیہ یا امریکہ میں ہوتا تو لوگ چوہدری صاحب کی آمد کا جشن کلبوں اور شراب خانوں میں دھوم دھڑکے سے مناتے اور ان کے ارادوں کو اس طرح بیان کیا جا سکتا :
They have decided to paint the town red

اور چونکہ گاؤں والوں کی زندگی میں یہ ایک مسرت بھرا دن ہے اس لئے اسے ایک red-letter day بھی کہا جا سکتا ہے۔

آئندہ نشست میں ہم انگریزی کا ایک اور رنگ پیش کریں گے: نیلا رنگ !

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد