انگریزی کے سیاہ محاورے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگریزی محاوروں میں ہم اب تک سفید، سرخ، نیلے اور سبز رنگ کا چلن دیکھ چکے ہیں۔ اس سلسلے کی آخری نشست میں ہم آج سیاہ رنگ کا ذکر کریں گے۔ اردو کی طرح انگریزی کے اکثر محاوروں میں بھی سیاہ رنگ کا استعمال منفی جذبات کی عکاسی کرتا ہے مثلاً black sheep سے مراد ہے ایسا شخص ہے جو خاندان یا برادری کے لئے شرمندگی کا باعث ہو : My brother Akhtar is a high school dropout who joined a street gang; he is the black sheep in our family اسی طرح ناپسندیدہ افراد کی فہرست کے لئے black list کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں Everything is black-and-white to Mr.Bush; if you are not his friend,you are his enemy لیکن اسی محاورے سے یہ بھی مراد ہے کہ کسی چیز کو تحریری شکل میں لانا جیسے کوئی معاہدہ وغیرہ In the Black سے مراد ہے کاروبار نفع میں چلانا اس کے مقابل In the Red سے مراد ہوگی کاروبار کا گھاٹے میں چلے جانا۔ طیاروں میں نصب وہ آلہ جس میں پرواز کا ریکارڈ محفوظ رہتا ہے black box کہلاتا ہے لیکن جسطرح امریکی گرین کارڈ سبز کی بجائے سفید رنگ کا ہوتا ہے اسی طرح طیاروں کے بلیک باکس کا رنگ بھی سیاہ نہیں بلکہ نارنجی ہوتا ہے۔ امریکہ میں Black English سے مراد بڑے شہروں میں آباد سیاہ فام آبادی کی مخصوص بول چال ہے جس کی ایک خصوصیت Double Negative کا استعمال ہے مثلاً I dont know nothing, man (مجھے کچھ معلوم نہیں یار!) |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||