adverbs کی ترتیب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پچھلی نشست میں ہم نے انگریزی جملے میں adjectives کی ترتیب پر غور کیا تھا۔ آج ہم جملے میں adverbs کی ترتیب پر غور کریں گے۔ لیکن پہلے یہ بات سمجھ لی جائے کہ adverb ہوتا کیا ہے؟ adverb ہمیں یہ بتاتا ہے کہ کوئی کام کس انداز میں کیا جا رہا ہے۔ اس کی تین واضح صورتیں ہیں۔ 1- Manner: (quickly, slowly, carefully, on foot, by bus) etc 2- Place: (at home, in Karachi, through the garden, at work) etc 3- Time: (yesterday, today, tomorrow, next week, at 5 o' clock) etc یعنی اس سے ہمیں 'when' کا جواب ملتا ہے۔ اب ہم ایک ایسے جملے کی مثال لیتے ہیں جس میں تینوں adverbs ایک ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ she sang beautifully at the concert last night اس جملے میں ہم نے دیکھا کہ گلوکارہ نے کیسا گایا (how) کہاں گایا (where) اور کب گایا (when)۔ آپ کی مشق کے لیے ذیل میں کچھ جملے دیئے جا رہے ہیں، آپ ان میں adverbs کو صحیح ترتیب میں لگائیے۔ مشق: I saw a film (last night, in town) -1 اگرچہ عام طور پر جملے میں adverbs کی ترتیب یہی رہتی ہے یعنی: اب ایسی چند مثالیں بھی دیکھ لیجیئے جن میں سفر والے verbs استعمال ہوئے ہیں چنانچہ مقام، طریقِ کار اور وقت کی ترتیب بدل کر یوں ہو گئی ہے۔ مثلاً یہ جملے دیکھیئے I went home by bus yesterday -1 |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||