since اور for کا استعمال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج کی نشست میں ہم دو ایسے الفاظ کے بارے میں بات کریں گے جو انگریزی کے طلباء کو اکثر پریشان کرتے ہیں۔ یہ الفاظ ہیں since اور for۔ ان دونوں کا تعلق وقت کے تعین سے ہے۔ لیکن since اس وقت استعمال ہوتا ہے جب ہم کسی کام کے نقطۂ آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور for وہاں استعمال کیا جاتا ہے جہاں اس کام کا مکمل دورانیہ بتانا مقصود ہو یعنی وہ کام کتنا عرصہ جاری رہا۔ اس کی وضاحت دو مثالوں سے ہو جائے گی۔ I have been a student of English SINCE 1998 -1 آپ کی مشق کے لیے کچھ جملے نیچے دیئے گئے ہیں جن میں آپ کو since یا for کی مدد سے خالی جگہ پُر کرنی ہے۔ Khalid has worked here ---------- 1992 -1 آپ نے غور کیا ہو گا کہ جہاں عمومی انداز میں وقت کے دورانیے کا ذکر ہو ( دو گھنٹے، تین سال، چار ہفتے وغیرہ) تو وہاں for استعمال ہوتا ہے لیکن اگر کسی مخصوص وقت کا ذکر ہو (1997، تین بجے، گزشتہ اتوار وغیرہ) تو وہاں since استعمال کرتے ہیں۔ اسی سلسلے کا ایک اور لفظ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے جو کہ کسی عمل کے مجموعی دورانیے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور وہ لفظ ہے: during مثلاً اس جملے پر غور کیجیئے اس سے مراد ہے کہ خالد موسمِ گرما کے دوران مختلف مواقع پر کرکٹ کھیلتا رہا تھا۔ یہاں یہ بات ذہن میں رکھیئے کہ ضروری نہیں کہ during سے یہ مراد لی جائے کہ کوئی کام اس عرصے میں مسلسل ہوتا رہا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بیان شدہ عرصے میں وہ کام وقفے وقفے سے ہوتا رہا ہو۔ اب مزید دو مثالیں دیکھیئے She fell asleep during the exam -1 پہلا جملہ صرف یہ بتاتا ہے کہ دورانِ امتحان لڑکی سو گئی تھی لیکن اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا کہ وہ کتنی دیر تک سوتی رہی۔ جبکہ دوسرا جملہ ہمیں عین اس دورانیے سے آگاہ کرتا ہے جس میں وہ سوئی رہی۔ اگر ہم دورانِ امتحان ممتحن کو بتانا چاہیں کہ یہ لڑکی تین بجے سے سوئی ہوئی ہے تو ہم کہیں گے: اگر for اور during کے بارے میں بات واضح ہو گئی ہو تو مشق کے لیے مندرجہ ذیل جملوں کو انہی الفاظ سے مکمل کیجیئے۔ I saw them ----------- my stay in Lahore -1 |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||