’انڈیا اب بہتر طور پر تیار ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ تین ماہ قبل ممبئی میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد ہندوستان اب دہشت گردوں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے’ بہتر طور پر تیار‘ ہے۔ تاہم بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مسٹر چدمبرم نےکہا کہ’ ہمیں اور محنت کرنی ہوگی۔‘ مسٹر چدمبرم نے ممبئی حملوں کے بعد وزارت داخلہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی کیونکہ شوراج پاٹل مستعفی ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ اگرچہ زیادہ تر بیرون ملک سے ہے لیکن ملک کے اندر بھی اسلامی شدت پسندوں کے بہت سے سیل سرگرم ہیں۔ لیکن انہوں نے دعوی کیا کہ ان میں سے زیادہ تر کو بیرون ملک اور خاص طور پر پاکستان سے تربیت، فنڈز اور حمایت حاصل ہوتی ہے۔ مسٹر چدمبرم نےکہا کہ ملک کے پارلیمانی انتخابات سے قبل انہوں نے اپنے لیے دو اہداف کا تعین کیا تھا۔ ایک تو یہ کہ دہشت گردوں کے حملے سے بہتر طور پر نمٹنے کی صلاحیت ہو اور دوسرا یہ کہ جوابی کارروائی تیزی سے اور فیصلہ کن انداز میں کی جائے تاکہ حملہ آور مستقبل میں بھی باز رہیں۔ وزیر داخلہ نےکہا کہ ہندوستان پر حملے در اصل ایک وسیع تر منصوبے کاحصہ ہیں جس کا مقصد ملک آزاد، کثیر مذہبی اور سیکولر معاشرے کو چیلج کرنا ہے۔ ’یہ بات کافی واضح ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘ | اسی بارے میں ’بس اب بہت ہو گیا‘24 December, 2008 | انڈیا ’پولیس کی غلطی سے جانیں گئیں‘21 December, 2008 | انڈیا تاج اور ٹرائیڈینٹ-اوبیروئے آج کھل رہے ہیں21 December, 2008 | انڈیا ’پاکستان، امریکہ ہند دباؤ میں آ گیا‘12 February, 2009 | انڈیا پاکستان معاملے کو نہ الجھائے:انڈیا10 February, 2009 | انڈیا ’ڈوسئیر، پاکستان نےسوالات کیےہیں‘01 February, 2009 | انڈیا ’ڈوسیئر ثبوتوں کا دعوی ہے ثبوت نہیں‘12 January, 2009 | انڈیا ممبئی کے ثبوت: پاکستان کو کیا دیاگیا؟ 07 January, 2009 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||