BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 February, 2009, 13:08 GMT 18:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈین مجاہدین، فرد جرم داخل

ممبئی پولیس
ممبئی کرائم برانچ نے ان بم دھماکوں کے ملزمین کو گزشتہ برس گرفتار کیا تھا
ممبئی پولیس کرائم برانچ نے منظم جرائم کی مخصوص عدالت مکوکا میں مبینہ انڈین مجاہدین کے اکیس ملزمان کے خلاف فرد جرم داخل کر دی ہے۔

ان پر احمد آباد ، جے پور، دہلی اور بنگلور میں ہوئے بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تقریبا ایک ہزار آٹھ سو صفحات پر مشتمل فرد جرم میں ملزمان کے خلاف مکوکا قوانین کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی دفعات، اسلحہ قانون دھماکہ خیز اشیاء اور غیر قانونی سرگرمیوں کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت بھی الزامات عائد کیےگئے ہیں۔

فرد جرم میں گرفتار ملزمان پر عائد الزامات کے مطابق انہوں نے سن دو ہزار چھ سے آٹھ کے درمیان ملک میں مختلف مقامات پر ہوئے بم دھماکوں کی سازش رچی اور دھماکہ خیز اشیاء فراہم کی۔

گرفتار اکیس ملزمان میں سے ایک ملزم منصور پیربوائے کو مبینہ طور پر انڈین مجاہدین کا میڈیا سربراہ بتایا گیا ہے۔ پولیس کے منصور نے انڈین مجاہدین کی طرف سے مبینہ طور پر ای میل ڈرافٹ کیا اور اسے مختلف میڈیا ہاؤس کو دھماکوں سے چند منٹوں قبل میل کیا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق سب سے پہلا ای میل مبینہ انڈین مجاہدین نے امریکی نژاد شہری کینتھ ہیوڈ کے آئی پی ایڈریس کو ہیک کر کے بھیجا تھا۔اس کے بعد ملزمین نے مبینہ طور پر ممبئی کے مضافاتی علاقے کے ایک کالج اور بعد میں ایک فرم کے ای میل ایڈریس کو ہیک کر کے میل بھیجا تھا۔

ممبئی کرائم برانچ نے ان بم دھماکوں کے ملزمین کو گزشتہ برس گرفتار کر کے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ملک میں ہونے والے بم دھماکوں کے پیچھے انڈین مجاہدین کے ممبران کو گرفتار کیا ہے۔

اس کے بعد پولیس نے ممبئی پونے اور دیگر مقامات سے کئی سافٹ ویئر انجنیئر، میکنیکل انجینئر کمپیوٹر انجینئر اور ڈاکٹر کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمین پر احمد آباد ، جے پور، دہلی اور بنگلور میں ہوئے بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونےالزام ہے

پولیس نے ملزم محمد صادق کے گھر سے مبینہ طور پر دس کلو جلیٹین، امونیم نائٹریٹ ، پندرہ ڈیٹونیٹر ، آٹھ کلو بال بیرنگ ، پانچ لائیو الیکٹک سرکٹس، ریوالور اور پستول کے ساتھ کارتوس برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔

فرد جرم میں پولیس نے انڈین مجاہدین کو لشکر طیبہ کا دوسرا چہرہ بتایا ہے۔ پولیس کے مطابق ملک میں ان دھماکوں کی سازش کے اہم سرغنہ مبینہ طور پر اعظم چیما اور عامر رضا ہیں۔

فرد جرم میں ان دونوں ملزمان کے ساتھ نو ملزمان کو مفرور قرار دیا جن میں ہندستان سے ریاض بھٹکل اور ان کے بھائی اقبال بھٹکل، محسن چودھری ڈاکٹر شاہنواز شامل ہیں۔

ملزم محمد عتیق محمد اقبال کی وکیل فرحانہ شاہ کے مطابق ان کا موکل بھی سافٹ ویئر انجینئیر ہے اور آکولہ میں رہتا تھا جب پولیس نے اسے وہاں سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار بیشتر ملزمان اترپردیش کے شہر اعظم گڑھ کے رہنے والے ہیں جو ممبئی اور مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں کچھ عرصہ سے رہائش پذیر تھے۔

اکیس ملزمان جو ابھی پولیس حراست میں ہیں :

افضل مطلب عثمان عرف افسر ، صادق اسرار احمد، محمد عارف بدرالدین شیخ، محمد ذاکر عبدالحق شیخ، انصار احمد بادشاہ شیخ ، آصف بشیر شیخ ، مبین عرف سلمان قادر شیخ ، محمد عتیق محمد اقبال ، محمد اکبر اسماعیل چودھری عرف سعید ، شفیق سید عرف خالد،ماجد اختر شیخ ، یاسر انیس سید،عرف حذیفہ، فاروق شرف الدین ، محمد احمد علی، جاوید محمد علی، احمد ابوبکر باوا، محمد نوشاد محمد ارشاد سید ، دستگیر فیروز مجاور عرف افروز ، فضل الرحمن مصدق خان درانی عرف صلاح الدین، انور عبد الغنی باگوان اور محمد منصور پیر بوائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد