آسام دھماکہ: پانچ ہلاک، پچاس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک زبردست دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ دھماکہ اتوار کی صبح آسام کے شمالی شہر جونائی میں ایک کھیت کے میدان میں اس وقت ہوا جب وہاں مشنگ قبائلی کے مقامی تہوار ’علی عائی لریگانگ‘ کا جشن منایا جا رہا تھا۔حکام کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا وہاں تقریباً پندرہ سو افراد موجود تھے۔ زخمیوں کو ڈبڑوگڈھ کے آسام میڈکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گيا ہے۔ پولیس نے اس دھماکے کے لیے علیحدگی پسند تنظم یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یعنی ’الفا‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔اتوار یعنی سولہ مارچ،الفا باغی’ فوج کے رائزنگ ڈے ‘ کے طور پر منا رہے ہيں۔ ’الفا‘ گروپ کو گزشتہ دس دنوں میں ریاست میں کم از کم پانچ دھماکے کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور تقریباً تیس زخمی ہوئے ہیں۔ الفا گزشتہ تین دہائیوں سے آسام کی آزادی کے لیے مسلح جد و جہد کر رہے ہیں لیکن حالیہ مہینوں میں اسے زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس کے کئی رہمنا اور جنگجو ہندوستانی سکیورٹی دستوں سے مقابلے کے دوران مارے گیے ہیں۔جبکہ بعض لیڈر یا تو گرفتار کر لیےگئے ہیں یا پھر بعض نے خود کو پولیس کو حوالے کر دیا ہے۔ آسام کی پولیس کے انٹیلیجنس شعبہ کے چیف کھاگین شرما کا کہنا ہےکہ الفا عام لوگوں پر حملے کر کے بظاہر یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ وہ ابھی بھی سرگرم ہيں۔ واضح رہے کہ سنیچر کو الفا نے مغربی آسام کے علاقے ابھے پور میں ایک دھماکہ کرایا تھا جس میں چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں چوبیس گھنٹے، اڑتالیس ہلاکتیں06 January, 2007 | انڈیا آسام میں چھ پولیس اہلکار ہلاک07 January, 2007 | انڈیا آسام: گورنر کا مذاکرات سے انکار25 January, 2007 | انڈیا آسام: کانگریس کے رہنما کا قتل24 January, 2007 | انڈیا آسام بم دھماکے میں پندرہ زخمی04 May, 2007 | انڈیا آسام دھماکہ: چھ ہلاک، تیس زخمی01 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||