آسام دھماکہ: چھ ہلاک، تیس زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں اتوار کو تین مختلف مقامات پر حملوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ اس حملے کے پیچھے مشتبہ شدت پسند تنظیم یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یعنی ’الفا‘ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ ابھی الفا کی طرف سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ اتوار کو ریاست کے تنسکیا شہر کے پُرہجوم بازار میں ایک دھماکہ ہوا جس میں پچیس افراد زخمی ہوگئے۔ بیشتر زخمی ہونے والوں کا تعلق ہندی بولنے والوں سے ہے۔ بعد میں زخمیوں میں سے تین کی موت ہوگئی۔ تنسکیا کے قریب ہی واقع دمدما شہر ميں بھی ایک دھماکہ ہوا جس میں دو الفا باغی ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاک ہونے والا شدت پسند دھماکہ خيز مادہ لے کر جا رہا تھا اور حادثاتی طور پر دھماکہ ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ الفا باغیوں نے ایک سابقہ الفا باغی کوگولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، جو خود کو حکام کے حوالے کر چکا تھا۔ الفاگـزشتہ اٹھائیس سال سے آسام کی آزادی کے لیے مسلح جدوجہد کر رہی ہے۔گزشتہ برس ستمبر میں الفا اور حکومت کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد الفا کے حملوں ميں تیزي آئی ہے۔ ان کا نشانہ زيادہ تر غیر آسامی آبادی والے افراد رہے ہيں۔گزشتہ ایک برس میں الفا کےان حملوں میں کم از کم ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں آسام میں آٹھ باغی ہلاک: فوج10 April, 2007 | انڈیا آسام کی ’گمشدہ‘ خواتین11 April, 2007 | انڈیا آسام: ہڑتال سے زندگی متاثر 04 April, 2007 | انڈیا آسام: کانگریس کے رہنما کا قتل01 February, 2007 | انڈیا آسام: دو بم دھماکے، ایک ہلاک23 January, 2007 | انڈیا آسام: باغیوں نے کونسلر کو مار ڈالا21 January, 2007 | انڈیا آسام: مشتبہ افراد کی تلاش جاری 09 January, 2007 | انڈیا آسام:ہندی بولنے والوں پر مزید حملے 08 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||