BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 April, 2007, 07:59 GMT 12:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسام: ہڑتال سے زندگی متاثر
ہڑتال (فائل فوٹو)
ہڑتال کی وجہ سے تعلیمی ادارے بھی بند رہے (فائل فوٹو)
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں بدھ کو شدت پسند تنظیم یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یعنی الفا کی اپیل پر ہونے والی ہڑتال سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔

ریاست میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے سبب صنعتی سرکاری دفاتر، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور تجارتی سرگرمیاں بند ہیں۔ سرکاری اور نجی ٹرانسپورٹ پر بھی اس کا برا اثر پڑا ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے ٹرین سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بعض ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے تو کئی ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہیں۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

الفا نے ہڑتال کی اپیل ریاستی پولیس کے ہاتھوں چھ الفا باغیوں کی بیویوں کی گرفتاری کے خلاف کی ہے۔ گرفتار کی جانے والی ان خواتین کے شوہر سال دو ہزار تین میں بھوٹانی افواج کی کارروائی کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

گم شدہ الفا باغیوں کی بیویاں گزشتہ دس دن سے بھوک ہڑتال پر تھیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں ان کے شوہروں کے بارے میں معلومات دی جائے۔

ہڑتال کے دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے

پولیس نے جمعہ کے دن بھوک ہڑتال پر بیٹھی ان خواتین کو گرفتار کر لیا تھا اور جس سے اب انہیں ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

منگل کو ریاست کے شہر گوہاٹی کے ایک پُرہجوم بازار میں ایک دستی بم حملے میں نو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کاخیال ہے کہ ان حملوں کے پیچھے الفا باغیوں کا ہاتھ ہے۔

الفا اور مرکزی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ گزشتہ برس ختم ہوگیا تھا۔ اس کے بعد شمال مشرقی خطے میں جاری تشدد سے سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد