کاویری فیصلہ: کرناٹک میں ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کاویری کے پانی کی تقسیم سے متعلق کاویری ٹرائبیونل کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں پیر کے روز ریاست میں بارہ گھنٹے کی ہڑتال ہے۔ یہ ہڑتال بعض مقامی قوم پرست تنظیموں کی اپیل پر کی گی ہے۔ ہڑتال کے پیش نظر شہر میں حفاظتی احکامات نافذ کر دیے گیے ہیں۔اور بیک وقت چار افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گی ہے۔ بنگلور میں ٹرانسپورٹ کے محکمے نے اپنی بسیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب عام زندگی متاثر ہورہی ہے۔ تجارتی مراکزاور کاروبار بند ہے۔ بعض نجی ہوائی جہازوں کے آنے جانے کے اوقات میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے۔ احتیاط کے طور پرحکومت نے ریاست میں ایک روز کے لیے سکول اور کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران سنیما ہال، ریستوران، اور زیادہ تر بینک بھی بنگلور میں بند ہیں۔ حکام نے حفاظتی انتظامات کے تحت ستر ہزار پولیس فورسز تعینات کیے ہیں اور ایک ہزار افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ بنگلور کے پولیس کمشنر اچیوت راؤ نے اتوار کے روز بتایا کہ پڑوسی ریاست کیرالہ اور اندھراپردیش کی پولیس کی مدد لی جارہی ہے۔ شہر میں زیادہ تر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارتی مراکز نے اپنے کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلور میں پندرہ سو سے زیادہ بڑے تجارتی مراکز ہیں۔آئی بی ایم، ہیولیٹ پیکارڈ، اینفوسیس، اور ویپرو کا مرکزی دفتر بھی یہیں واقع ہیں۔ 1991میں کاویری کے پانی کی تقسیم سے متعلق ایک فیصلے کے نتیجے میں فسادات ہوئ تھے جس میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگیے تھے۔ | اسی بارے میں دریائے کاویری: بنگلور میں احتجاج06 February, 2007 | انڈیا کاویری:پانی کی تقسیم پر فیصلہ06 February, 2007 | انڈیا بنگلور: سخت ترین حفاظتی انتظامات04 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||