BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 February, 2007, 11:01 GMT 16:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلور: سخت ترین حفاظتی انتظامات
دریائے کاویری
دونوں ریاستوں میں پانی کی تقسیم پرگذشتہ ایک صدری سے تنازعہ جاری ہے۔
ہندوستان کے جنوبی شہر بنگلور میں سولہ ہزار سے زیادہ پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ حکام نے یہ قدم دریائے کاویر سے متعلق پانی کے برسوں پرانے تنازعہ پرٹرائبیونل کے متوقع فیصلے کے سبب تشدد پھیلنے کے اندیشے کے پیش نظر اٹھایا ہے

دریائےکاویری کے پانی سے متعلق یہ فیصلہ پیر کو دلی میں ایک ٹرائبیونل کی جانب سے دیا جائے گا۔

دریائےکاویری ریاست کرناٹک اور تمل ناڈو کے درمیان بہتا ہے اوردونوں ریاستوں میں پانی کی تقسیم پرگذشتہ ایک صدری سے تنازعہ جاری ہے۔

اس سے قبل 1991 میں دلی میں واقع ’ کاویری واٹر ڈسپیوٹ ٹرائبیونل‘ نے یہ حکم دیا تھا کہ کرناٹک دریائے کاویری کے پانی کا ایک طےشدہ حصہ تمل ناڈو کوفراہم کرے گا۔

لیکن اس حکم کےبعد کرناٹک اور تمل ناڈو کے عوام کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا۔ اس تشدد میں بنگلور میں تمل بولنے والوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں اٹھارہ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگۓ تھے۔

بنگلور کے علاوہ منڈیااور میسور جیسے علاقوں میں بھی تملوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بنگلور کے پولیس کمشنر راچیوت راؤ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ ریاست میں 1991جسی صورتحال سے بچنے کے لیے ہی بنگلور میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے‘ ۔

بنگلور میں حال ہی میں فرقہ وارانہ فساد بھی ہوئے ہیں اور ایسے حالات میں محکمہۂ پولیس اس بات کی پوری کوشش کررہا ہے کہ شہر میں کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

مسٹر راؤ کا کہنا تھا کہ’ پولیس کے اہلکاروں کو امن اور قانون برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی صورتحال سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات دی گئی ہیں ‘۔

کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کروناندھی نےعوام سے اپیل کی ہے کہ ’اگر ٹرائبیونل کا فیصلہ کرناٹک کے حق میں نہیں بھی آتا ہے تو بھی ریاست میں امن قائم رکھيں‘۔

کرناٹک تملز فیڈریشن نے صدر جمہوریہ اے پی جے ابولکلام کو خط کے ذریعے کہا کہ وہ بنگلور میں رہنے والے تملوں کو ضروری حفاظت فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں ۔

اسی بارے میں
بنگلور میں ریڈ الرٹ
30 December, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد