بنگلور تشدد میں ایک بچہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے جنوبی شہر بنگلور میں گزشتہ روز ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں ایک بچہ ہلاک ہوگیا ہے اور چالیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک پولیس کانسٹبل بھی شامل ہے۔ پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر مسلم اکثریتی علاقہ شیواجی نگر ہوا ہے جہاں تشدد کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ علاقے میں تجارتی سرگرمیاں پوری طرح بند ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پولیس دستے گشت کر رہے ہیں تاکہ امن وامان قائم ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے شیوا جی نگر اور بھارتی نگر سے پیر کی صبح کرفیوں ہٹا لیا گیا ہے تاہم احتیاطی طور امتناعی احکامات نافذ ہیں۔ ریاست کے وزیر داخلہ ایم پی پر کاش نے کہا ہے کہ شہر کے دوسرے حصوں میں حالات معمول پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فساد پر قابو پانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں ریپیڈ ایکشن فورسز اور خصوصی پولیس دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ بنگلور میں پندرہ سو سے زیادہ انفارمیشن ٹینالوجی کی کمپنیاں ہیں۔ زیادہ ترسافٹ وئیر کمپنیاں شہر کے مضافات میں ہیں اس لیے وہ علاقے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشیدگی کا آغاز اتوار کے روز سخت گیر ہندو تنظیم راشڑیہ سیوم سیوک سنگھ کی ایک ریلی کے دوران ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ریلی میں شریک ’ آر ایس ایس‘ کے کارکنان نے دکانوں اور بسوں پر حملہ کیا۔ ان حملوں میں کم از کم تین بسیں نذرِ آتش کر دی گئیں تھیں۔ کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے دونوں فرقوں سے امن کی بحالی کی اپیل کی ہے۔ مقامی مسلم رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ آرایس ایس کے کارکنان نے ریلی کے دوران مسلمانوں کی دکانوں پر حملہ کیا جس سے کئی دکانوں کو نقصان پہنچاہے۔ بنگلور میں گزشتہ جمعہ کو صدام حسین کی پھانسی کے خلاف ایک ریلی کے دوران دو گرپوں میں تنازعے کے سبب کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس ریلی میں بیس ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے حصہ لیا تھا۔ | اسی بارے میں بنگلور: کشیدگی، دفعہ 144 نافذ21 January, 2007 | انڈیا صدام: بنگلور میں مظاہرہ، کئی زخمی20 January, 2007 | انڈیا بنگلور حملہ، ایک شخص گرفتار03 January, 2006 | انڈیا انفوسِس کے چیئرمین سبکدوش20 August, 2006 | انڈیا بنگلور: کشمیری شدت پسند گرفتار05 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||