صدام: بنگلور میں مظاہرہ، کئی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلور میں سابق عراقی صدر صدام حسین کی پھانسی کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ اس مظاہرے میں 20000 سے زائد مسلمانوں نے شرکت کی جسے کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر سی کے جعفر شریف نے بنگلور کے شیواجی نگر علاقے میں منقعد کرایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین صدام حسین کی تصویر لیے ہوئے تھے اور امریکی صدر جارج بش کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے اس علاقے میں جمع ہوئے۔ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوگئیں جب کچھ مظاہرین نے اس علاقے میں دکانوں کو زبردستی بند کرانے کی کوششیں کی۔ ایک سینیئر پولیس اہلکار بِپن گوپالاکرشنا نے بتایا کہ حالات پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پولیس کو ہوا میں فائرنگ کرنی پڑی۔ اس میں کئی پولیس والے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں صدام پھانسی پر اظہارِ افسوس 30 December, 2006 | انڈیا صدام کی پھانسی کے خلاف ہڑتال 05 January, 2007 | انڈیا انڈیا کے ’صدام حسین‘ 09 January, 2007 | انڈیا صدام کی یاد میں بچوں کا جلوس13 January, 2007 | انڈیا صدام کے ساتھیوں کو بھی پھانسی15 January, 2007 | آس پاس صدام کی پھانسی کی ایک اور ویڈیو09 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||