BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 January, 2007, 11:31 GMT 16:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام کی یاد میں بچوں کا جلوس

بچے
جودھپور میں تقریبا اسی بچوں کا نام صدام حسین ہے
ہندوستان کی ریاست راجستھان کے شہرجودھپور میں صدام حسین کو یاد کرنے کے لیے بہت سے بچوں نےصدام کی وردی میں ایک جلوس نکالا اور مرحوم رہنما کو سلامی دی۔

تمام بچوں نےصدام کا ہم شکل بننے کے لیے انہیں کی طرح کی وردی پہن رکھی تھی۔

جودھپور کے عوام سڑکوں پران ’صداموں‘ کا جلوس دیکھ کر حیرت میں تھے۔ جلوس کے منتظم توحیداحمد خان کہتے ہیں کہ اس جلوس کا مقصد ان بچوں کی حوصلہ افضائی کر نا ہے جن بچوں کے نام صدام حسین ہے۔’ہمارا مقصد صدام کو ایک ہیرو کی طرح پیش کرنا ہے۔ صدام بہادر تھے، ہندوستان کے دوست تھے اور اپنے وطن کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔‘

منتظمین کا کہنا ہے کہ پہلی خلیجی جنگ کے بعد صدام کے نام کی تشہیر ہوئی تھی اور تبھی بہت سے والدین نے اپنے بچوں کا نام صدام رکھا تھا۔

توحید خان کہتے ہیں: ’میں نے صدام نام والے بچوں کی تلاش کی تو اسّی بچوں کی فہرست تیار ہوگئي۔‘

اس جلوس کو ریاستی اسمبلی کے ایک سابق رکن جگل کابرا اور کانگریس کے رہنما بدری جاکھڑ نے پرچم دکھا کرروانہ کیا۔

صدام نام کے بچے ہرگلی میں پائے جاتے ہیں
جلوس شہر کے اہم سڑکوں سے گزرتا ہوا پرانا سٹیڈیم پہنچ کر فٹ بال میچ میں تبدیل ہوگیا۔ اس فٹ بال میچ میں گیند کا نام بش رکھا گیا تھا۔

سٹیڈیم میں صدام کی یہ بھیڑ بش پر ٹوٹ پڑی اور بش نامی گیند کو پیروں تلے کچلنے کے ساتھ ہی بش کے خلاف نعرے بھی بلند کیے گئے۔ میچ کے بعد کھلاڑیوں کے درمیان انعام تقسیم کیا گیااور صدام کے لیے مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔

توحید خان نے بتایا: ’ہمارے بھانجے کا نام صدام ہے اور جب صدام حسین کو پھانسی دی گئی تو وہ مایوس ہوگیا، اس وقت مجھے محسوس ہوا کہ کہیں صدام کے نام والے بچوں میں احساس کمتری نہ پیدا ہو جائے اس لیے یہ پروگرام کیا گیاہے۔‘

بغداد سے جودھپور کا فاصلہ بہت زیادہ ہے لیکن صدام کے نام نے اس فاصلے کو کم کر دیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ شہر میں صدام کے نام کے بچے ہر محلے میں ہیں۔

اسی بارے میں
انڈیا کے ’صدام حسین‘
09 January, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد