صدام کی پھانسی کی ایک اور ویڈیو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معزول عراقی صدر صدام حسین کو تیس دسمبر کو پھانسی دیے جانے کی ایک اور نئی غیر سرکاری ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ہے۔ یہ نئی ویڈیو بھی بظاہر موبائل فون کی مدد سے بنائی گئی ہے جیسا کہ اس سے قبل بنائی گئی ایک غیر سرکاری ویڈیو میں صدام کی پھانسی کا پورا عمل دکھایا گیا تھا۔ حالیہ ویڈیو میں کفن میں لپٹی صدام کی لاش ہسپتال یا مردہ خانے کی ٹرالی پر رکھی دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کی گردن پر زخم کا نشان ہے اور سر ایک طرف کو ڈھلکا ہوا ہے۔ لاش کے آس پاس لوگ گزر محسوس ہو رہے ہیں جن کی صرف ٹانگیں نظر آ رہی ہیں۔ اس کے بعد فلم بنانے والا شخص صدام کے چہرے سے کپڑا اٹھاتا ہے۔ صدام کا سر ان کے شانے کی طرف ڈھلکا ہوا ہے اور ان کی جبڑے کے بالکل نیچے کی طرف گردن پر تین سینٹی میٹر کا ایک گہرا سرخ زخم ہے جو کہ ہو سکتا ہے پھانسی کے وقت رسی پر لٹکنے کی وجہ سے پڑا ہو۔ ان کے گالوں پر خون کے ہلکے سے نشانات ہیں جو چوٹ کے معلوم ہوتے ہیں اور ان کے کفن پر بھی خون کے دھبے نمایاں ہیں۔ 27 سیکنڈ کے اس کلپ میں کئی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جو بظاہر ویڈیو بنانے والوں کی معلوم ہوتی ہیں۔ کیمرا ہاتھ میں پکڑا شخص صدام کے چہرے سے کفن ہٹاتا ہے۔ اس وقت نامعلوم افراد کہتے سنے جا سکتے ہیں کہ جلدی کرو، جلدی کرو! ایک دوسرا شخص کہتا ہے: میں ایک سے چار بچے تک کورٹ میں ہوں گا۔ ایک، دو۔۔۔ چلو آؤ، حبیب۔ تم ہمارے لیے مصیبت کھڑی کردو گے۔ تیسرا شخص کہتا ہے: میں آ رہا ہوں۔ میں آ رہا ہوں۔ دوسرا شخص کہتا ہے: ابو علی، ابو علی، تم اس کا خیال رکھو۔ حبیب، حبیب۔ تیسرا شخص کہتا ہے: ایک منٹ، صرف ایک منٹ۔ پہلا شخص چیخ کر کہتا ہے: مائی ڈیر، مائی ڈیر، بائی گاڈ۔۔ نئی غیر سرکاری موبائل ویڈیو سب سے پہلے اس عرب ویب سائٹ پر جاری کی گئی جسے صدام حسین کی جماعت بعث پارٹی کی حمایت یافتہ تصور کیا جاتا ہے۔ ویڈیو اس سرخی کے ساری جاری کی گئی: ابدی شہید، صدر صدام حسین۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ان کی گردن پر زخم کا نشان پھانسی کی وجہ سے بھی پڑ سکتا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ اس نئی ویڈیو سے صدام کو پھانسی دیے جانے کے حوالے سے عوامی غصے میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل صدام کو پھانسی دیے جانے کی غیر سرکاری ویڈیو سے سنی عرب برادی میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس ویڈیو میں پھانسی دینے والے شیعہ افراد کی جانب سے ان پر طعنے کسے گئے۔ ان کی پھانسی پر دنیا بھر میں شدید جذباتی ردعمل دیکھنے میں آیا تھا اور کئی عالمی رہنماؤں نے انہیں پھانسی دیئے جانے کے طریقے کی مذمت کی تھی۔ مصر کے صدر حسنی مبارک نے کہا تھا کہ پھانسی کی خفیہ ویڈیو نے صدام کو ایک شہید بنا دیا ہے۔ صدام کو پھانسی دیے جانے کی پہلی غیر سرکاری ویڈیو ان کی پھانسی کے کچھ دیر بعد ہی انٹرنیٹ پر جاری کردی گئی تھی جبکہ اس سے قبل جاری کی گئی سرکاری ویڈیو میں کسی قسم کی کوئی آواز شامل نہیں تھی اور انہیں بڑے پروقار طریقے سے پھانسی دیے جاتے دکھایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صدام کو تیس دسمبر کو بغداد کے شمال میں امریکی فوج کے زیر انتظام ایک ’ہائی سکیورٹی‘ علاقہ میں پھانسی دی گئی تھی۔ |
اسی بارے میں صدام حسین: سوانحی خاکہ30 December, 2006 | آس پاس کیا صدام ذاتی عناد کا نشانہ بنے؟31 December, 2006 | آس پاس صدام حسین عوجہ میں سپردِ خاک31 December, 2006 | آس پاس صدام حسین کی پھانسی کی ویڈیو30 December, 2006 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||