BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 January, 2007, 05:11 GMT 10:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام کے ساتھیوں کو بھی پھانسی
برزان تکریتی
عراقی حکومت کے ترجمان کے مطابق پھانسی کے نتیجے میں برزان تکریتی کا سر تن سے جدا ہو گیا تھا
انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت معزول عراقی صدر صدام حسین کے ساتھ موت کی سزا پانے والے ان کے سوتیلے بھائی برزان تکریتی اور اس دور کی ’انقلابی عدالت‘ کے سربراہ عود البندر کو بھی پھانسی دے دی گئی ہے۔

عراقی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق دونوں کو پھانسی دیئے جانے کے دوران اگرچہ کوئی پر تشدد کارروائی نہیں ہوئی، لیکن برزان تکریتی کا سر تن سے جدا ہو گیا تھا۔ ’ایسا کم ہی ہوتا ہے لیکن یہ کوئی انوکھی بات نہیں‘۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کو اسی جگہ پھانسی دی گئی جہاں تیس دسمبر کے روز صدام حسین کو پھانسی دی گئی تھی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے عراقی حکومت سے تعلق رکھنے والے استغاثہ کے سب سے بڑے وکیل منقط الفارون کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں کو طلوعِ آفتاب سے پہلے پھانسی چڑھایاگیا۔

بہتر طرز عمل
 پھانسی دیئے جانے کے موقع پر موجود تمام لوگوں نے بہتر طرز عمل اختیار کرنے کا حلف دیا ہوا تھا
ترجمان عراقی حکومت

صدام حسین کو جن حالات میں پھانسی دی گئی ان کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

عراق کے صدر جلال طالبانی نے سابق عراقی رہنما صدام حسین کے دو ساتھیوں کو پھانسی دینے کے حکم پر عمل درآمد کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عراقی صدر مجرموں کی سزا کو بدلنے یا ان میں تاخیر کا اختیار نہیں رکھتے۔

صدا م حسین کی متنازعہ پھانسی کا حوالہ دیتے ہوئے صدر طالبانی نے کہا تھا کہ موجودہ حالات پھانسی کی سزا کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

لیکن عراقی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مجرموں کے ’ڈیتھ وارنٹ‘ پر دستخط ہو چکے تھے اور اب اس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق تاہم اس دفعہ پھانسی دیئے جانے کے موقع پر موجود تمام لوگوں نے بہتر طرز عمل اختیار کرنے کا حلف دیا ہوا تھا۔

اسی بارے میں
صدام کیخلاف الزام خارج
08 January, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد