بنگلور: کشمیری شدت پسند گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے جنوبی شہر بنگلور کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ کشمیری شدت پسند کے پاس سے اسلحہ برآمد ہونے کے واقعے کے بعد شہر میں حفاظتی انتطامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کے آر شری نواسن کا کہنا ہے کہ جمعہ کو علی الصباح ایک شخص کوگرفتار کیا گیا ہے جس کے پاس سے ایک خودکار بندوق، بڑی تعداد میں گولیاں اور پانچ گرینیڈ بموں کے ساتھ ایک سیٹلائٹ فون بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین مہینوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب کسی مشتبہ شدت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا کشمیری شخص بنگلور سے 350 کلومیٹر دور بیلاری شہر سے آیا تھا۔ بیلاری میں مشہور ’ہمپی ہیریٹیج‘ کے مقام پر کشمیری تاجر اپنا سامان فروخت کر تے ہیں۔ ریاستی وزیر داخلہ ایم پی پرکاش نے مشتبہ کشمیری شدت پسند کی گرفتاری پر پولیس کو مبارکباد دی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اس شخص کی گرفتاری سے بنگلور ممکنہ شدت پسند حملے سے بچ گیا ہے۔ بنگلور ہندوستان میں ٹیکنالوجی کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے جیسا کہ یہ شہر ملکی اور بین الاقوامی سطح کی تقریبا پندرہ سو کمپنیوں کا مرکز ہے جن میں مشہور سافٹ وئر کمپنیاں جیسے آئی بی ایم، ڈیل اور مائیکرو سافٹ بھی شامل ہیں۔ بنگلور میں حال میں شدت پسند حملوں کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا اور اس کے سبب پولیس نے ریاستی ’سیکریٹریٹ‘ کی حفاظت کے لیے ایک نیا حفاظتی زون بنایا ہے۔ | اسی بارے میں حیدرآباداور بنگلور رقابت میں شدت11 March, 2006 | انڈیا بنگلور حملہ، ایک شخص گرفتار03 January, 2006 | انڈیا سائنس کانفرنس پر حملہ: ایک ہلاک28 December, 2005 | انڈیا چینی وزیر اعظم بنگلور میں10 April, 2005 | انڈیا ’ کمپیوٹر کے شعبے میں تعاون کریں‘10 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||