چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ جو ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں اتوار کو بنگلور میں کمپیوٹر کی سافٹ وئیر بنانے والی ایک کمپنی کا دورہ کریں گے۔ چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ پیر کو بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے بارے میں خصوصی طور پر بات چیت کی جائےگی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنما خطے کے دو بڑے ملکوں میں تجارت بڑھانے کے مخلتف طریقوں پر غور کریں گے۔ دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کے دوران چینی وزیر اعظم تبت کے مسئلہ پر بھی بات کریں گے۔ اس حوالے سے تبت کے روحانی پیشؤا دلائی لاما کے کردار پر بھی بات ہو گئی۔ دلائی لامہ بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ |