انفوسِس کے چیئرمین سبکدوش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی معروف آئی ٹی کمپنی انفوسِس کے چیئرمین این آر نرائنا مورتی ساٹھ برس کی عمر پہنچنے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگۓ ہیں۔ بنگلور میں واقع سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی انفوسِس دنیا بھر میں سافٹ ویئر برآمد کرنے کے لیۓ مشہور ہے۔ اور اس برس اس نے دس ہزار کروڑ روپے سافٹ ویئر برآمد کیۓ۔ انفوسِس نے بھارتی اقتصادی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمپنی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ مسٹر مورتی ساٹھ برس کے ہوگۓ ہیں اس لیۓ انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑا ہے۔ البتہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کمپنی کے سرپرست کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ انفوسِس کمپنی کے قوانین کے تحت کوئی بھی شخص ساٹھ برس کی عمر کے بعد کمپنی کی قیادت نہیں کرسکتا۔ مسٹر مورتی کا کہنا تھا کہ وہ کمپنی میں باضابطہ کسی عہدے پر قائم نہیں رہیں گے لیکن کمپنی کی سرپرستی کرتے رہیں گے۔ مسٹر مورتی نے اپنے چھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر انفوسِس کو سافٹ ویئر کمپنی برآمد کرنے والی ہندوستان کی دوسری بڑی کمپنی بنایا۔ ہندوستان میں انفوسِس کا شمار ٹاٹا کنسلٹینسی کے بعد دوسری بڑی سافٹ ویر تیار کرنے والی کمپنی کے طور پر ہوتا ہے۔ اس برس مارچ میں ایک امریکی میگزین فوربس کی ’دا ورلڈ بلینیئر‘ رپورٹ کے مطابق مسٹر مورتی اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ انفوسِس کمپنی میں 9۔5 فی صد کے حصہ دار ہیں اور تقریبا 57 ارب روپے کے مالک ہیں۔ مسٹر مورتی نے پچیس برس پہلے محض اڑھائی سو ڈالر میں انفوسِس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ | اسی بارے میں انفوسس کا زبردست کاروبار 13 April, 2004 | انڈیا سافٹ ویئر پیٹنٹ کا بل مسترد06 July, 2005 | نیٹ سائنس وپِرو کے منافع میں زبردست اضافہ22 April, 2005 | نیٹ سائنس ٹاٹا حصص کی زبردست پذیرائی25 August, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||