 |  وپِرو کا منافع 363 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ |
انڈیا کی ایک بڑی اور مشہور آئی ٹی کمپنی ’وپِرو‘ کے سالانہ منافع میں اٹھاون فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے انڈین کمپنیوں کو ذیلی ٹھیکے دینے کا رجحان بتائی جارہی ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں اس برس مارچ تک وپرو کا منافع 363 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ اس کی مجموعی سیلز ایک اعشاریہ ستاسی ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ اس منافع کی بنیادی اور بڑی وجہ مغربی ممالک کی کمپنیوں کی طرف سے انڈین کمپنیوں کو ذیلی ٹھیکے دئیے جانے کا رجحان ہے۔ وپرو کے چئرمین عظیم پریم جی کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نے اپنی سیلز پر مناقع کی شرح میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ آئی ٹی کے علاوہ وپرو دیگر مصنوعات جن میں بچوں کے لئے اشیا اور لائٹنگ کی پروڈکٹس بھی شامل ہیں۔
|