انفوسس کا زبردست کاروبار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی سافٹ ویئر کمپنی انفوسس کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت ایک بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سن دو ہزار تین میں انفوسس کی فروخت اور منافع میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھی گئی تھی۔ ایک بلین ڈالر کا ریکارڈ قائم کرنے والی یہ پہلی بھارتی سافٹ ویئر کمپنی ہے جو امریکی سٹاک ایکسچینج نیس ڈیک کی فہرست میں شامل کی گئی ہے۔ کمپنی نے اس اضافے کی کوئی وجہ تو نہیں بتائی ہے لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق ایسا امریکہ میں انفوسس کی فروخت میں تیز ی آنے سے ہوا ہے۔ اس بہتری پر خود انفوسس کے مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ سن دو ہزار پانچ میں اسی فروخت میں پچیس فیصد اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔ بھارتی سافٹ ویئر کی صنعت میں ٹاٹا گروپ کے بعد ایک بلین ڈالر کی فروخت والی یہ دوسری کمپنی ہے۔ تاہم ٹاٹا کو اب تک امریکی سٹاک ایکسچینج نیس ڈیک کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ایک اور بھارتی سافٹ ویئر کمپنی وپرو جو نیو یارک سٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل ہے، اس ماہ کے اواخر تک اتنے ہی منافع کا اعلان کرنے والی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||