BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 November, 2008, 14:35 GMT 19:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مالیگاؤں دھماکہ، فوجی کرنل گرفتار

مالیگاؤں دھماکہ
دھماکے میں عید کے لیے خریداری کرنے والے لوگ ہلاک ہوئے تھے
ممبئی انسداد دہشت گردی عملے (اے ٹی ایس) نے مالیگاؤن بم دھماکے کے مقدمے میں فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سری کانت پروہت کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ کرنل سری کانت پروہت کو بدھ کی شام کو ناسک عدالت میں پیش کیا گیا۔

اے ٹی ایس نے مالیگاؤں بم دھماکے کے سلسلہ میں اس سے پہلے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور سابق میجر رمیش اپادھیائے کو گرفتار کیا تھا اور انہیں سے تفتیش کے دوران کرنل پروہت کا نام سامنے آیا تھا۔

فوج سے اجازت طلب کرنے کے بعد سے گزشتہ کئی دنوں سے ان سے تفتیش کی جارہی تھی۔ دھماکہ میں ان کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے ثبوت ملنے کے باوجود ان کی گرفتاری کے لیے فوج سے اجازت طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنل پر مبینہ طور پر فوجی اسلحہ اور ڈپو سے آر ڈی ایکس فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مالیگاؤں بم دھماکے کے ذریعہ ملک میں ’ہندتوا‘ کے شدت پسند چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔

دو سال قبل ناندیڑ میں آر ایس ایس کے ممبر کونڈوار کے گھر میں بم بناتے ہوئے دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے تھے۔اس واقعے کے بعد زخمی افراد کے نارکو ٹیسٹ میں یہ راز افشاں ہوا تھا کہ پربھنی پورنا اور جالنہ کی مساجد میں انہیں لوگوں نے دھماکے کیے تھے۔اس کے بعد تفتیشی ایجنسیوں پر ان دھماکوں کی سست روی کے ساتھ تفتیش کے الزامات بھی عائد ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد