BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 October, 2008, 13:08 GMT 18:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سادھوی کا برین میپنگ ٹیسٹ

فائل فوٹو
سادھوی پرگیہ سنگھ کے بی جے پی رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں
ناسک کی عدالت نے مالیگاؤں بم دھماکے کے الزام میں گرفتار کی گئی اہم ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے برین میپنگ اور نارکو ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے۔ انہیں چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

ممبئی انسداد دہشت گردی عملہ ( اے ٹی ایس ) نے ناسک عدالت کے سامنے سادھوی کے برین میپنگ ٹیسٹ کے لیے اپیل کی تھی۔

تفتیشی افسران کے مطابق سادھوی سوالات کا جواب دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں اور ان کے دیے گئے بیانات ہمیشہ ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں۔ عدالت نے پولیس کی درخواست کو مانتے ہوئے سادھوی کے ٹیسٹ کی اجازت دے دی۔

اس دوران اے ٹی ایس نے جن دو سابق فوج کے افسران کو حراست میں لیا تھا انہیں ابھی تک عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا ہے۔

اے ٹی ایس سربراہ ہیمنت کرکرے نے اس معاملہ میں مکمل خاموشی اختیار کی ہے لیکن ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے پونے میں صحافیوں کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ اعتراف کیا تھا کہ پولیس سابق فوج کے افسران سے تفتیش کر رہی ہے اور صحیح وقت آنے پر میڈیا کو بتایا جائےگا۔

اس دوران اے ٹی ایس نے مدھیہ پردیش سے مزید گرفتاریاں کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے وشو ہندو پریشد ونگ کی درگا واہنی کی سابق صدر اور ایک مزید شخص کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ فوج کے جن سابق افسران کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں رکھا ہے وہ ناگپور کے بھوسلے ملٹری سکول اینڈ کالج میں تربیت دینے کا کام کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کالج کو سینٹرل ہندو ملٹری ایجوکیشن سوسائٹی چلاتی ہے۔

فوج کے چند سابق افسران بجرنگ دل اور وشوہندو پریشد کے لوگوں کو تربیت دینے کا کام کرتے رہے ہیں۔ یہ اس وقت سامنے آیا تھا جب سن دو ہزار چھ میں ناندیڑ میں آر ایس ایس کے ایک رکن راج کونڈے وار کے گھر میں بم دھماکہ ہوا تھا۔ بم سازی کے دوران بم پھٹا تھا اور اس میں راج کے بیٹے لکشمن اور ان کے دو ساتھیوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔

زخمیوں کے نارکو ٹیسٹ میں ایک ملزم نے قبول کیا تھا کہ انہیں بجرنگ دل نے بھوسلے ملٹری سکول میں آر ایس ایس کیڈر کے لوگوں کو تربیت دینے کے لیے بلایا تھا۔ ملزم کا یہ بیان پولیس کی چارج شیٹ میں بھی درج ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد