گجرات، مہارشٹر میں دو دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس کے مطابق ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات کے موڈاسا علاقے اور مہاراشٹر کے مالے گاؤں میں بم کے دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم سے کم تین افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق موڈاسا مسلم اکثریت کا علاقہ ہے جہاں افطار کے بعد نو بجکر چالیس منٹ پر دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ بم ایک موٹر سائکل میں نصب کیا گیا تھا۔ مرنے والے کا نام زین الدین بتایا گیا ہے اور اس کی عمر سترہ سال کے قریب ہے۔ دوسرا دھماکہ مالے گاؤں میں ہوا ہے جس میں دو لوگ مارے گئے۔ اس سے قبل گجرات اور احمدآباد شہر میں سترہ بم ناکارہ کیے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بموں کے بارے ميں مقامی افراد نے پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد بم ناکارہ کرنے والا دستہ موقع پر پہنچ گيا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کم شدت والے بم تھے جنہيں ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بم کوڑے دان میں پائے گئے تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ | اسی بارے میں احمدآباد دھماکے: آٹھ افراد گرفتار16 August, 2008 | انڈیا ممبئی پولیس: کینتھ کو کلین چٹ نہیں 01 August, 2008 | انڈیا ہلا کتیں بڑھ گئیں، وزیراعظم کا دورہ28 July, 2008 | انڈیا احمدآباد:ہلاکتیں 49، فوج کا گشت27 July, 2008 | انڈیا دھماکے،انڈین اخبارات کی رائے27 July, 2008 | انڈیا ای میل ممبئی سے گيا: پولیس27 July, 2008 | انڈیا احمدآباد دھماکے، پینتالیس ہلاکتیں 27 July, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||