ممبئی پولیس: کینتھ کو کلین چٹ نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہاراشٹر میں انسداد دہشت گردی کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ امریکی نژاد کینتھ ہیووڈ جن کے ای امیل سے مبینہ طور پر ٹی وی چینل کو دھمکی بھرا میل بھیجا گیا تھا، انہیں ابھی اے ٹی ایس نے کلین چٹ نہیں دی ہے کیونکہ ابھی تک ان کے تینوں کمپیوٹرز کی فورینسک جانچ رپورٹ پولیس کو نہیں ملی ہے۔ انسداد دہشت گردی عملہ کے ایڈیشنل پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کا کہنا تھا کہ چونکہ ہیووڈ نے اپنے انٹرنیٹ کنکشن کے لیے wi_fi کنکشن یعنی راؤٹر لگایا تھا جس کی وجہ سے کم سے کم بیس میٹر کے اندر کوئی بھی اس کنکشن کا استعمال کر سکتا ہے اس لیے عملہ کو شبہ ہے کہ کہیں ان کا ای میل کسی نے ہیک کر کے انہیں اسی عمارت سے میل بھیجا ہو گا۔ سائبر جرائم کے ماہرین نے گونینا اپارٹمنٹ کی تینوں ونگ میں جن کے پاس کمپیوٹرز ہیں، ان سب کی فورینسک جانچ کے لیے لیباریٹری میں بھیجا گیا ہے۔ سنگھ کا دعویٰ ہے کہ پولیس بہت جلد ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کچھ مشتبہ افراد کی فہرست تیار کر لی ہے۔
ہیووڈ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیووڈ اس وقت بہت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور وہ پولیس کی اجازت کے باوجود اپنے دفتر نہیں جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ احمد آباد میں بم دھماکوں سے چند منٹ قبل ہی نجی ٹی وی چینل کو انڈین مجاہدین کے نام سے ایک ای میل بھیجا گیا تھا جس میں بم دھماکوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہمت ہے تو روک کر دکھاؤ۔ اے ٹی ایس عملہ کی سائبر جرائم سیل کو پتہ چلا کہ یہ ای میل نوی ممبئی میں گونینا اپارٹمنٹ میں رہنے والے ایک امریکی نژاد باشندہ کینتھ ہیووڈ کے میل سے بھیجا گیا تھا۔ ہیووڈ نوی ممبئی کے سانپاڑہ میں واقع اس فلیٹ میں چھ ماہ قبل ہی رہنے آئے تھے۔ دریں اثناء اے ٹی ایس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ نوی ممبئی کے جن علاقوں سے چار گاڑیاں چرائی گئی تھیں وہ سب پیٹرول یا ڈیزل کے بجائے سی این جی گاڑیاں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی گاڑیاں چرانے کا مطلب تھا کہ اگر دھماکہ ہوتا تو زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ تھا۔ واضح رہے کہ یہ گاڑیاں سورت سے ملی تھیں جن میں بڑی مقدار میں آر ڈی ایکس بھر کر رکھا گیا تھا کہ لیکن دھماکہ سے قبل ہی بم سکواڈ نے اسے دریافت کر لیا تھا۔ |
اسی بارے میں احمد آباد لرز گیا، 16 بم دھماکوں میں 29 ہلاک26 July, 2008 | انڈیا دھماکوں کا مقصد دہشت پھیلانا26 July, 2008 | انڈیا بنگلور ميں دھماکے، دو ہلاک25 July, 2008 | انڈیا بنگلور: دوسرے دن بم ناکارہ بنایا گیا26 July, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||