BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 January, 2009, 11:14 GMT 16:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرکردہ’ شدت پسند کمانڈر‘ گرفتار

فائل فوٹو
پولیس کا کہنا ہے کہ احسن ڈار کی گرفتاری جموں کشمیر پولیس کے لئے اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی پولیس نے چوبیس سال سے سرگرم ایک مبینہ سرکردہ ’شدت پسند کمانڈر ‘ کو شمالی کشمیر کے ایک گاؤں سے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح گروپ حزب المجاہدین کے بانی ماسٹر احسن ڈار کو مصدقہ اطلاع ملنے پر بانڈی پورہ سے بارہمولہ آتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی سال تک پاکستان میں رہائش کے بعد احسن ڈار کشمیر میں سرگرم زیرزمین مسلح گروپوں کو مزید فعال بنانے کے لئے دوبارہ کشمیر آئے تھے۔

شمالی زون کے ڈی آئی جی عبدالغنی میر نے بدھ کے روز بارہمولہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا : ’ احسن ڈار کی گرفتاری جموں کشمیر پولیس کے لئے اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔‘

احسن ڈار دراصل مقامی جماعت اسلامی کے سینئر رکن ہیں جو مسلح شورش میں شمولیت سے پہلے جماعت کے زیرنگرانی چلنے والے ایک سکول میں استاد کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔

مسٹر میر نے بتایا کہ ڈار کے پاکستانی خفیہ ایجینسی آئی ایس آئی کے ساتھ قریبی مراسم ہیں اور انہوں نے ہی اُنیس سو نواسی میں پاکستان نواز مسلح تنظیم حزب المجاہدین کی بنیاد ڈالی۔ ماسٹر احسن ڈار حزب کے پہلے چیف کمانڈر تھے۔

پولیس کے مطابق ڈار نے پہلی بار اُنیس سو چوراسی میں کنٹرول لائن عبور کی اور پاکستان میں خفیہ اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کیا، بعد ازاں وہ واپس آئے اور اُنیس سو اٹھاسی میں دوبارہ پاکستان گئے جہاں انہوں نے ہتھیاروں کی تربیت حاصل کی اور واپس وادی آئے۔ یہاں انہیں گرفتار کرلیا گیا لیکن وہ ہسپتال سے علاج و معالجہ کے دوران پولیس کو چکمہ دے کر بھاگ گئے اور واپس پاکستان پہنچے۔

پولیس کا کہنا ہے پاکستان پہنچتے ہی اس نے حزب المجاہدین نامی پاکستان نواز مسلح تنظیم کی بنیاد ڈالی لیکن بعض ساتھیوں کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے وہ تنظیم سے الگ ہوگئے اور مسلم مجاہدین نام کی الگ تنظیم بنائی۔

پولیس نے ڈار کو مسلم مجاہدین کے چیف کی حیثیت سے اُنیس سو ترانوے میں گرفتار کرلیا۔ اُنیس سو ننانوے میں وہ رہا ہوگئے، لیکن انہوں نے دوبارہ مسلح شورش میں شمولیت اختیار کرلی اور اپنے بیوی بچوں سمیت پاکستان چلئےگئے۔

مسٹر میر نے مزید بتایا کہ احسن ڈار کی تحویل سے ’قابل اعتراض‘ مواد بھی برآمد ہوا ہے جس کی جانچ کی جارہی ہے۔

بلال صدیقیجنگجو سیاست میں
کشمیری کمانڈر پارٹیاں تشکیل دے رہے ہیں
شیخ عبداللہکشمیر انتخابات
کب اور کیسے – ایک تاریخی منظر
فائل فوٹوہندوستان کا راز
کشمیر میں پولنگ کی اچھی شرح کیسے ملی؟
 کشمیری ووٹرکشمیریوں کا تذبذب
کشمیری قوم تذبذب کا شکار کیوں ہوئی
اسی بارے میں
جموں: فوجی آپریشن جاری
03 January, 2009 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد