BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 April, 2008, 13:14 GMT 18:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: کمانڈروں کی پارٹیاں

بلال صدیقی
ساڑھے گیارہ سال مختلف جیلوں میں نظربند رہے بلال صدیقی نے 'تحریک مزاحمت' نامی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا ہے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جیلوں سے رہا ہورہے سابقہ جنگجو کمانڈروں میں سے اکثر الگ الگ اہداف پر مبنی پارٹیاں تشکیل دے رہے ہیں، جبکہ بعض دیگر ہندنواز جماعتوں میں شامل ہوکر انتخابی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔

سابقہ جنگجوؤں پر مشتمل بننے والی نئی پارٹیوں نے ابھی تک اکتوبر میں ہورہے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا ہے، تاہم انتخابات سے چند ماہ قبل پارٹیوں کی تشکیل کا یہ سلسلہ معنی خیز سمجھا جارہا ہے۔

گیارہ سالہ قید کاٹنے والے سابق جنگجو کمانڈر بلال صدیقی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ’تحریک مزاحمت‘ نامی ایک تنظیم کے قیام کا اعلان کیا۔ ان کے ہمراہ العمر مجاہدین کے سابق چیف شبیر زرگر اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے سابق کمانڈر سلیم زرگر بھی تھے۔

’تحریک مزاحمت‘ کے اہداف بتائے ہوئے بلال صدیقی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ، ’ ہم تکلیف دہ مراحل سے گزرے آزادی پسندوں کو یکجا کرکے حق خودارادیت کے لیے فیصلہ کن اور پُرامن جدوجہد کرینگے۔‘

اس سے قبل نوے کی دہائی میں نیم فوجی دستوں کے خلاف پہلا راکٹ استعمال کرنے والی مسلم جان باز فورس تنظیم کے سابق کمانڈر عبدالقدیر نے پیپلز ریورلیوشنری مومنٹ نام سے ایک تنظیم کا اعلان کرکے ’تحریک کو مضبوط‘کرنے کا عزم کیا۔ اسی طرح شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین کے بانی کمانڈروں میں شامل رہ چکے غلام احمد آزاد نے بھی رہائی کے بعد ’عوامی فریڈم فورم‘ عنوان سے اپنی جماعت کا اعلان کیا۔

حقوق کی بات
 کسی آزادی پسند کے انتخابات میں شرکت کرنے سے تحریک کی بنیاد کمزور ہوگی۔ ہم اسمبلی میں جاکر لوگوں کے حقوق، آزادی اور فوج کی زیادتیوں کی بات کرینگے۔
عمران راہی، سابق جنگجو

’عوامی انصاف مومنٹ‘ نام سے بھی ایک تنطیم بنائی گئی ہے، جس میں سابقہ جنگجوؤں کی خاصی تعداد ہے۔ تنظیم کے صدر زاہد حمید کے مطابق یہ پارٹی بے روزگاری کے خلاف جدوجہد کرنے کے لئے انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔

دریں اثنا کئی سال بعد رہا ہوئے حزب المجاہدین کے ہی ایک اور دیرینہ کمانڈر غلام محمد میر نے ’رہا شدہ عسکریت پسند بازآبادکاری فورم‘ قائم کرلیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ سابقہ جنگجوؤں کی معاشی بہبود کے لئے وہ حکومت ہند کے ساتھ بات چیت کرینگے۔

مارچ اُنیس سو چھیانوے میں حکومت ہند کے ساتھ بات چیت کرنے والے پہلے مسلح جنگجو عمران راہی نے بھی کشمیر پولیٹکل پارٹی کا اعلان کرکے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہی حزب المجاہدین کے ڈپٹی چیف تھے جب انہوں نے ہتھیار ڈال کر دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ ہندوستان کے اُسوقت کے وزیراعظم آنجہانی نرسمہا راؤ اور داخلہ وزیر ایس بی چوہان کے ساتھ دلّی میں مذاکرات کئے۔

راہی نے بی بی سی کو بتایا، ’مجھے نہیں لگتا کہ کسی آزادی پسند کے انتخابات میں شرکت کرنے سے تحریک کی بنیاد کمزور ہوگی۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر اسمبلی رائے شماری کا نعم البدل نہیں بلکہ حکومت چلانے کا ایک عارضی انتظام ہے۔ ہم اسمبلی میں جاکر لوگوں کے حقوق، آزادی اور فوج کی زیادتیوں کی بات کرینگے۔‘

عمران راہی نے کشمیر پولیٹکل پارٹی کا اعلان کرکے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

جولائی سن دو ہزار میں یکطرفہ سیز فائر کے بعد حکومت ہند کے نمائندوں کے ساتھ سرینگر مذاکراتی عمل کا حصہ رہ چکے حزب کے سابق کمانڈر ظفرعبدالفتح نے چند سال رہاشدہ جنگجوؤں کو ’سیاسی آپشن دینے‘کی غرض سے سالویشن مومنٹ کا قیام عمل میں لایا۔ سالویشن مومنٹ فی الوقت میرواعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کی ایک اکائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسلح شورش میں کئی تنظیموں کے ساتھ وابستہ رہ چکے سرکردہ جنگجوؤں نے ہندنواز جماعتوں میں شمولیت کرلی ہے۔ حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر ہلال پرویز وسطی کشمیر کے بیروہ حلقے میں کانگریس کے ساتھ جُڑ چکے ہیں جبکہ اسی حلقے سے تعلق رکھنے والے تحریک المجاہدین کے سابق ڈپٹی چیف بشیر احمد شیخ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے چناؤ لڑنے کی تیاری میں ہیں۔ اِدھر سرینگر کے نٹی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے سابق حزب جنگجو حاجی پرویز نے محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یا پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں لبریشن فرنٹ سابق جنگجو علی محمد میر بی جے پی کے ساتھ وابستہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے اُنیس سو چھیانوے میں اسمبلی انتخابات سے قبل سابق جنگجو فردوس سعید عرف بابر بدر اور بلال لودھی نے بھی ہندنواز جماعتوں میں شمولیت کرلی تھی۔ بلال لودھی فی الوقت پی ڈی پی کی طرف سے قانون ساز کونسل کے رکن ہیں۔

سید صلاح الدین کشمیر،حزب کمزور؟
حزب کے کئی رہنما حال ہی میں مارے گئے ہیں
فائل فوٹواحتجاجی تحریک
کشمیر میں قیدیوں کے حق میں احتجاج
اسی بارے میں
کشمیر: محصور جنگجو ہلاک
24 December, 2007 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد