حملوں میں’حکومتی عناصر کا ہاتھ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے وزیر داخلہ پی چدمبرم کا کہنا ہے ممبئی حملے جس مہارت سے کیے گئے اس سے صاف لگتا ہے کہ اس میں پاکستان کے’حکومتی عناصر‘ ملوث تھے۔ چدمبرم نے یہ بات ایک نجی چینل این ڈی ٹی وی کو دیےگئے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔اطلاعات کے مطابق اگلے ہفتے وزیر داخلہ ممبئی حملوں کے ثبوت لے کر امریکہ جانے والے ہیں۔ پی چدمبرم کا کہنا تھا کہ ’ممبئی حملہ ان افراد کی ہدایت پر ہوا جو خفیہ اداروں اور کمانڈو آپریشن سے پورے طرح واقف تھے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’حملہ آور پوری طرح سے غیر حکومتی عناصر نہیں ہو سکتے ہیں۔جب تک کہ اس بات کو غلط ثابت نہیں کیا جاسکتا مجھے لگتا ہے کہ وہ حکومتی عناصر تھے یا انہیں حکومت کی طرف سے مدد ملی تھی‘۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے پاکستان کے اس موقف کی تردید کی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستانی حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں۔ چدمبرم کا کہنا تھا کہ ممبئی حملے ایک بڑے پیمانے پر کیا گیا جرم تھا جس کے لیے تفصیلی منصوبہ اور کمیونیکیشن نیٹ ورک اور مالی امداد کی ضرورت تھی۔ امریکہ لے جانے والے شواہد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ثبوت ممبئی حملوں میں ملوث شدت پسند اجمل قصاب سے کی گئی تفتیش کی رپورٹ پر مشتمل ہیں۔ ہندوستان کے حکام کا کہنا ہے کہ پی چدمبرم دورۂ امریکہ کے دوران امریکہ کے اہم سکیورٹی اہلکاروں اور وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس سمیت نو منتخب صدر باراک اوباما سے بھی مل سکتے ہیں۔ |
اسی بارے میں کرکرے کی موت پرسوالیہ نشان17 December, 2008 | انڈیا قصاب کا خط پاکستان کے حوالے22 December, 2008 | انڈیا ممبئی میں انٹرپول کی تفتیش22 December, 2008 | انڈیا تھر ایکسپریس کے مسافر متاثر27 December, 2008 | انڈیا ’پاکستان کوسبق ضروری مگر جنگ نہیں‘26 December, 2008 | انڈیا اسلام آباد کارروائی کرے: مکھرجی 21 December, 2008 | انڈیا ’کارروائی کریں ورنہ آپشن کھلے ہیں‘22 December, 2008 | انڈیا دنیا پاکستان پر دباؤ بڑھائے: مکرجی22 December, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||