بھارت اور روس میں جوہری معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور روس نے جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت روس بھارت کے لیے چار جوہری ری ایکٹرز بنانے میں ہندوستان کی مدد کرےگا۔ روس جنوبی بھارت کے کوڈن کولم میں پہلے ہی سے ایک ہزار میگاواٹ کی وسعت والے ایک ری ایکٹر کو بنانے میں مصروف ہے اور جمعہ کے روز جس معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں اس کے تحت وہ اسی علاقے میں مزید چار ری ایکٹر بنائےگا۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور روسی صدر دیمتری مدیدیو نے بات چیت کے بعد اس معاہدے پر دستخط کیے۔ منموہن سنگھ نے اس غیرفوجی جوہری معاہدے کو بھارت اور روس کے درمیان تعلقات کے لیے میل کے پتھر سے تعبیر کیا۔ خلائی مشن میں مدد امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد بھارت نے پہلے فرانس کے ساتھ اور اب روس کے ساتھ جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ روسی صدر بھارت کے تین روزہ دورے پر جمعرات کو دلی پہنچے تھے۔ | اسی بارے میں ہند۔روس تجارت بڑھانے پر اتفاق12 February, 2008 | انڈیا ’ہند روس تعلقات نئے مرحلے میں‘12 November, 2007 | انڈیا روس، انڈیا: ایٹمی، خلائی معاہدے25 January, 2007 | انڈیا انڈین تنصیبات: عالمی معائنہ کاری08 July, 2006 | انڈیا ہند،روس بڑھتا ہواجوہری اشتراک 17 March, 2006 | انڈیا ایران، روس۔انڈیا بات چیت05 March, 2006 | انڈیا روس بھارت دفاعی مذاکرات 03 December, 2004 | انڈیا روسی وزیر خارجہ بھارت پہنچ گئے08 October, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||