روسی وزیر خارجہ بھارت پہنچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لووروف ہندوستان کے تین روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچے ہیں۔ مسٹر لووروف نئی دلّی میں بھارتی رہنماؤں سے عالمی دہشت گردی ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مزاکرات، مشرق وسطیٰ اور عراق کی صورت حال جیسے اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات پہلے سے طے ہے اور ایجنڈے کے مطابق وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب نٹور سنگھ سے و وزیر دفاع پرنومکھرجی سے کئی اہم مسائل پر بات چیت کرنے والے ہیں۔ سرگئی لووروف کی روانگی سے قبل ماسکو میں وزارت خارجہ کے ترجمان الیکزنڈر یاکوونکوف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس اور ہندوستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دے رہے ہیں اور امکان ہے کہ حالیہ دورے میں اس مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مسٹر سرگئی لووروف اس سال کے آخر ميں صدر پوتین کے دورے کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔ روسی صدر آئندہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہندوستان کے دورے پر آنے والے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||