’ہند روس تعلقات نئے مرحلے میں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے دونوں ممالک کے اقتصادی اور عسکری تعاون میں اضافے پر بات چیت کرنے والے ہیں۔ منموہن سنگھ روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔ بھارت اور روس کے درمیان سویت یونین کے زمانے سے گہرے تعلقات ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس دورے کے دوران روس اور بھارت کے درمیان ایٹمی ری ایکٹروں کی تعمیر کےحوالے سے معاہدہ ہونے کی امید ہے۔ اس معاہدے کے تحت روس بھارت میں چار جوہری ری ایکٹر تعمیر کرےگا۔ یاد رہے کہ روس پہلے ہی بھارت میں ایک سویلین جوہری بجلی گھر تعمیرکر رہا ہے۔ بھارت روسی اسلحہ کے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے اور روس اب بھارت کو ایک سو بیس سے زائد جنگی طیاروں کی فروخت کے لیے بولی بھی دے رہا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روس کے دورے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ’روس بھارت کی خارجہ پالیسی میں ایک حاص اور اہم مقام کا حامل ہے‘۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے تعلقات بہت مضبوط ہیں تاہم ان تعلقات کو مغرب کے مقابلے اور چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی اور عسکری طاقت جیسے نئے چیلنج درپیش ہیں۔ | اسی بارے میں روس، انڈیا: ایٹمی، خلائی معاہدے25 January, 2007 | انڈیا روسی صدر بھارت کے دورے پر25 January, 2007 | انڈیا یوم جمہوریہ:پوتن مہمان خصوصی26 January, 2007 | انڈیا نیوکلیئر معاہدہ اور بڑھتے اختلافات23 October, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||