BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 January, 2007, 16:55 GMT 21:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوم جمہوریہ:پوتن مہمان خصوصی

بھارتی یوم جمہوریہ
صدر پوتن نے دورہ بھارت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جوہری معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں
ہندوستان میں 58 واں یوم جمہوریہ روایتی جوش و خروش سے منایا گيا اور اس سال روسی صدر ولادیمیر پوتن اس اہم قومی دن کے موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر پورے ملک میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ سب سے بڑی تقریب دلی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک کی دفا‏عی قوت اور ثقافتی روایتوں کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔

روایت کے مطابق صبح تقریبا دس بجے صدر جمہوریہ، اے پی جے عبدالکلام، نے ملک کا پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ایوان صدر کے سامنے ایک وسیع سٹیج سے انہوں نے فوج کی تینوں شاخوں کے چاک و چوبند دستوں سے سلامی لی۔ اس موقع پر وزير ا‏عظم منموہن سنگھ ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن ، حکمراں جماعت کی چیئر پرسن سونیا گاندھی کے علاوہ بحری، فضائی اور برّی افواج کے سربراہ بھی موجود تھے۔

ملک کی دفاعی قوت کے مظاہرے میں برہاموس سپر سونک کروز مزائل، ٹی 72 ٹینک، بوفورس اور ملٹی ٹینک بیرل راکٹ لانچنگ سسٹم جیسے جدید جنگی سازو سامان شامل تھے۔

فضائيہ نے بغیر پائلٹ کے چلنے والے چھوٹے جاسوس طیارے ایئریل وہیکل سرچر ٹو اور اندرا ٹو رڈار جیسی ٹیکنالوجی بھی اس نمائش کا حصہ تھی۔

فوجی طاقت کے مظاہرے کے بعد مختلف ریاستوں کی جھاکیوں (فلوٹ) میں لوک موسیقی کی دھن میں رنگ برنگے روایتی ملبوسات پہنے طلبہ نے ملک کے طول و عرض میں موجود متنوع سماجی، ثقافتی اور تہذیبی رنگوں کی نمائندگی کی۔

یوم جمہوریہ کی تاریخ میں اس سال پہلی دفعہ فوجی پریڈ کا روٹ نسبتاً مختصر اور نمائش کے لیے رکھا گیا دفاعی ساز و سامان معمول سے کم نظر آیا۔

بھارتی فوجی پریڈ
بعض دانشوروں کا کہنا ہے کہ دفاعی طاقت کی اس طرح نمائش موجودہ زمانے میں غیر موزوں لگتی ہے

بعض دانشوروں نے چند ہفتے قبل حکومت سے یہ درخواست کی تھی کہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات میں دفاعی طاقت کی اس طرح نمائش اب غیر موزوں ہو چکی ہے۔ لیکن حکومت کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ کو ابھی جاری رکھا جائے گا، کیونکہ عوام اس میں دلچسپی لیتے ہیں۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک تقریب کے دوران ریاست مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں تقسیم کیا گیا کھانا کھا کر نوے سے زيادہ افراد بیمار ہو گئے ہیں۔ بیمار ہونے والوں میں تیس زیر تعلیم بچے بھی شامل ہیں۔

حسب معمول اس برس یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم وبھوشن ، پدم بھوشن اور پدم شری جیسےاعزازات کا اعلان بھی کیا گیا۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں ادیب و صحافی خوشونت سنگھ، پیپسی (کولا) کمپنی کی سربراہ اندار نو‏عی، نغمہ نگار جاوید اختر اور جامعہ مِلیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر مشیر آلِ حسن شامل ہیں۔

لیکن اس برس ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’بھارت رتن‘ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد