BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 January, 2007, 11:55 GMT 16:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج

کشمیری مظاہرہ
احتجاجی مظاہرہ بھارتی سفارت خانے کے سامنے کیا گیا جو کہ اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی زون میں واقع ہے
اعتدال پسند کشمیری جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعہ کو اسلام آباد میں واقع بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بھارتی سفارت خانہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام باد کے ہائی سکیورٹی زون میں واقع ہے، جہاں عام طور پر مظاہرے کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مظاہرین کی قیادت حریت کانفرنس کے مقامی رہنماؤں یوسف نسیم اور اشرف صراف نے کی۔ مظاہرین نے جہاں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کی حمایت کی، وہاں کشمیر کے لیے حق خود ارادیت کا مطالبہ بھی کیا۔

میر واعظ عمر فاروق اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے پاکستان کے دورے پر آئے حریت کانفرنس کے دوسرے رہنماء اگرچہ اسلام آباد میں موجود تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی مظاہرے میں شریک نہ تھا۔

مشرف سے ملاقات
 میر واعظ اور دوسرے رہنماء پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کے باعث مظاہرے میں شریک نہیں ہو سکے
مقامی قیادت

حریت کانفرنس کی مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ میر واعظ اور دوسرے رہنماء پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کے باعث مظاہرے میں شریک نہیں ہو سکے۔

یوسف نسیم سے جب پوچھا گیا کہ وہ سفارتی علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے کیونکہ یہاں تو کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال ایسا کرتے ہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ اس حوالے سے انہیں حکومتی مدد حاصل ہوتی ہے۔

مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اسی بارے میں
اس بار بھارت پر الزام نہیں
16 January, 2007 | پاکستان
’کشمیر پر قراردادیں بےکار‘
19 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد