BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 February, 2008, 14:38 GMT 19:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہند۔روس تجارت بڑھانے پر اتفاق
وکٹر زبکوف، فائل فوٹو
روس 2010 تک ہندوستان کے ساتھ باہمی تجارت کو دس ارب ڈالر کرنا چاہتا ہے
ہندوستان اور روس نے باہمی تجارت کو دس ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فی الوقت پانچ ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔اس ہدف کو سال دو ہزار دس تک حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

روس کے وزیر اعظم وکٹر زبکوف دو روزہ دورے پر دلی میں ہیں۔انہوں نے اپنے ہندوستانی ہم منصب منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد ہندوستان کے وزير اعظم منموہن سنگھ نے بتایا’ دونوں ممالک اضافی جوہری توانائی کے پلانٹ بنانے پر بھی رضامند ہوگئے ہیں‘۔

روس کے وزیر اعظم کے دورے کے دوران تجارت، توانائي اور زراعت کے شعبہ میں پانچ معاہدے متوقع ہیں جن میں ہندوستانی اناج کی روسی میں برآمد پر سے پابندی ہٹانا بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہندوستان پہلے ہی روس سے یہ کہہ چکا ہےکہ روس میں ہندوستانی اناج کی برآمداد پر جاری پابندی ہٹائي جائے۔ روس نے ہندوستانی اناج میں ’کھپڑا بیٹل‘ نامی ایک پیسٹ کے پائے جانے کے بعد اناج کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔

ہندوستان روانہ ہونے سے قبل ماسکو میں وزیر اعظم وکٹر نےکہا ’ ہندوستان ایک آزمودہ دوست ہے اور روس میں ضرب المثل ہے ایک پرانہ دوست دو نئے دوست سے بہتر ہوتا ہے۔‘

تین مہینے قبل ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے روس کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران ہندوستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات سے متعلق چار اہم معاہدے ہوئے تھے۔

دونوں ملکوں کے درمیان منشیات کی سمگلنگ، خلا، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے میدان میں باہمی تعاون میں اضافے پر معاہدہ ہوا تھا۔

غور طلب ہے کہ ہندوستان اور روس کے درمیان سویت یونین کے زمانے سے گہرے تعلقات ہیں اور ہندوستان ہمشہ سے ہی روس کے ہتھیاروں کے بڑے خریداروں میں رہا ہے۔ لیکن ایک عشرے قبل دونوں ملکوں کے درمیان جتنے بہتر تعلقات ہوتے تھے وہ اب نہیں رہ گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد