انڈیا میں لوگوں سے اتحاد کی اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں کی سبھی سیاسی جماعتوں نے ایک زبان ہو کر سخت لفظوں میں مذمت کی ہے۔ سیاسی جماعتوں اور اہم رہنماؤں نے سیکورٹی فورسز، تفتیشی ایجنسیوں اور حکومت پر نکتہ چینی سے گریز کرتے ہوئے سبھی شہریوں سے متحد رہنے کی اپیل کی ہے ’تاکہ شدت پسندوں کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔‘ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے حملوں کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کے بے حد افسوس ناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حملہ کرنے والے جو بھی ہیں اور ان کا تعلق جہاں سے بھی انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا یہ بہت ہی سوچا سمجھا حملہ تھا ’اور یہ ظاہر ہے کہ حملہ کرنے والے باہر کے ہیں۔ ‘ ادھر حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لیے عام شہریوں کو پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو تعاون دینا ہوگا۔ ملک کے وزیر داخلہ شِو راج پاٹل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شدت پسند بار بار حملے کر کے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا اور ہمارا ملک مضبوط ہے اور سختی سے شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔ یونائیٹیڈ پروگریسیو الائنس یعنی یوپی اے اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ان حملوں کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مشکل گھڑی ہے اور ایسے میں ملک کے سبھی شہریوں کو متحد رہنے کی ضرورت ہے‘۔ ان دنوں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہندوستان کے دورے پر ہیں اور انہوں نے ممبئی حملوں کو وحشیانہ قرار دیا ہے اور کہا ’ہم ہر دن شدت پسندی کا سامنا کر رہے ہیں۔‘ انہوں نےکہا کہ پاکستان میں بھی میرئیٹ ہوٹل پر اسی طرح کا دھماکہ ہوا تھا۔ ’ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ میں ہندوستان کی حکومت اور عوام کے تئین ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔‘ |
اسی بارے میں ’حملہ آوروں کے ٹھکانے بیرون ملک‘27 November, 2008 | انڈیا جے پور دھماکوں کی پرزور مذمت13 May, 2008 | انڈیا ممبئی ٹرین دھماکوں کی دوسری برسی 11 July, 2008 | انڈیا ’دہشتگردی مخالف فتوے کی توثیق10 November, 2008 | انڈیا ’دہشتگردی کے لیےٹاسک فورس‘ 23 November, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||