BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 November, 2008, 18:02 GMT 23:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی میں دو ہوٹلوں میں مسلح افراد اور فوج میں فائرنگ جاری

شہر کے بڑے ہوٹل تاج میں آگ لگی ہوئی ہے اور مسلح افراد اور فوج میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے

ممبئی میں بدھ کی رات کو سات مختلف مقامات پر فائرنگ اور دھماکوں کے بعد شہر کے دو بڑے ہوٹلوں اور ایک ہسپتال میں نامعلوم مسلح افراد نے بہت سے لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ان مسلح افراد سے نمٹنے کے لیے فوج کے کمانڈوز کو طلب کر لیا گیا ہے۔


قبل ازیں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ریلوے سٹیشن، ہسپتال اور کئی دوسری جگہوں پر دستی بموں اوراندھا دھند فائرنگ کر کے اسی افراد کو ہلاک اور ڈھائی سو سے زیادہ کو زخمی کر دیا تھا۔

ممبئی میں دونوں ہوٹلوں اور ہسپتال کے باہر فوج اور پولیس کے دستے موجود ہیں۔ تاج ہوٹل کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ دستی بم کے دھماکے تھے۔ پوری رات گزر جانے کے باوجود شہر میں حالات پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

حملہ آووروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا تاہم بھارت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے اداروں کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں ’دکن مجاہدین‘ نامی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلی ولاس راؤ دیشمکھ اور ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے ہنگامی طور پر طلب کی گئی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حملہ آور سمندری راستے سے بوٹ کے ذریعہ سے شہر میں داخل ہوئے۔پولیس نے اس بوٹ کو قبضہ میں لے کر اس کی تلاشی شروع کر دی ہے۔

اس دوران فوج اور کمانڈو آپریشن کے بعد نو مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔آر آر پاٹل نے اس حملہ کو ملک پر حملہ قرار دیا۔ پاٹل کے مطابق ممبئی پر اس طرح کے حملہ کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

ہوٹلوں میں یرغمال بنائے گئے افراد میں بہت سے مغربی ملکوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ تاہم یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد کے بارے میں بھی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔

تاج ہوٹل پر حملے کے وقت وہاں یورپی یونین کا ایک وفد بھی ٹھہرا ہوا تھا۔ اس وفد کے کچھ ارکان حملے سے کچھ دیر قبل ہوٹل کو چھوڑ چکے تھے۔

ٹی وی چیلنوں پر براہ راست نشر ہونے والی خبروں میں تاج ہوٹل کے اوپر کی منزلوں میں آگ لگی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔ جبکہ پولیس اور فوج کے اہلکاروں کرینوں کے ذریعے ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں پولیس کے چند سرکردہ اہلکار جن میں انسداد دہشت گردی سکواڈ عملہ کے سربراہ ہیمنت کرکرے ، انکاؤنٹر کےماہر وجے سالسکر ایڈیشنل پولیس کمشنر اشوک کامٹے کے نام شامل ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اور سابق اے ٹی ایس سربراہ کے پی رگھوونشی نے بی بی سی سے ہیمنت وجے سالسکر اور اشوک کامٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ دو سو سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق وزیر اعلی ولاس راؤ دیشمکھ کے دفتر سے ہوئی ہے۔

ممبئی میں سات مقامات پر گرینیڈ فائرنگ اور بم دھماکے ہوئے ہیں۔ پولیس نے گرگام چوپاٹی پر فرار ہو رہے دو دہشت گردوں کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔ وہ پولیس جیپ لےکر فرار ہو رہے تھے۔

ہیمنت کرکرے اس وقت مالیگاؤں دھماکے کیس کی تفتیش کر رہے تھے۔اے ٹی ایس عملہ نے ان کی سربراہی میں سادھوی اور فوج کے کرنل سمیت گیارہ افراد کو گرفتار کیا تھا جو ہندو سخت موقف والی تنظیم ابھینو بھارت کے اراکین ہیں۔

کرکرے پر ہندو سخت گیر اور انتہا پسند تنظیموں نے جانبداری کا الزام عائد کیا تھا اور انہیں دو روز قبل ہی کسی نہ معلوم فرد نے فون پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

دوسری جانب جنوبی ممبئی کے تاج محل ہوٹل میں ابھی بھی دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ فوج نے تاج ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مہاراشٹر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تمام ٹرین سروسز بند کر دی گئی ہے

ایک عینی شاہد سلام قاضی نے بتایا کہ ہو مچھگاؤں سے گزر رہے تھے کہ ایک چلتی ہوئی ٹیکسی میں زور دار دھماکہ ہوا اور ٹیکسی کے پرخچے اڑ گئے۔

تاج کی اٹھارہویں منزل پر دہشت گرد موجود ہیں۔ ہوٹل میں اب تک پانچ دھماکے کیے گئے جن میں ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دو نوجوان جن کی عمریں بیس سے پچیس سال کے درمیان تھی وہ جینز اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے انہوں نے آتے ہی برطانیہ اور امریکہ کے باشندوں کے پاسپورٹ مانگے ۔کمانڈوز کے مطابق حملہ آوروں نے کئی غیر ملکی باشندوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

تاج کے ساتھ ہوٹل اوبیرائے میں بھی کمانڈوز کے ساتھ فوج نے پوزیشن لے لی ہے۔ اوبیرائے میں بھی ابھی تک دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ہوٹل سے بھی بھی رک رک کر فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مہاراشٹر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تمام ٹرین سروسز بند کر دی گئی ہیں۔

وزیر اعلی ولاس راؤ دیشمکھ کے مطابق دہلی سے دو سو نیشنل سیکوریٹی کمانڈوز کچھ ہی دیر میں پہنچ جائیں گے۔پوری ممبئی کو ریاستی ریزرو پولیس فورس اور سریع الحرکت فورس کے دستوں نے گھیر لیا ہے۔

دِلی میں دھماکہدِلّی میں دھماکے
دِلّی میں دھماکوں کی تصاویر
دھماکے کےبعد کی تصویردلی ڈائری
دھماکوں سے نمٹنے میں خفیہ ادارے بے بس
اخباراتاحمد آباد دھماکے
سلسلہ وار دھماکوں پر انڈین اخباروں کی رائے
 بنگلور دھماکےبنگلور دھماکے
دھماکوں کا مقصد شہر میں دہشت پھیلانا تھا
ہندوستانی طیارےدِلّی ڈائری
سی بی آئی پر نکتہ چینی، امریکہ میں فضائی مشق
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد