BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 November, 2008, 14:55 GMT 19:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر:انتخابات سے قبل زندگی معطل

کشمیر انتخابات سے قبل
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں پیر کو پہلے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائيں گے
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی ریلیوں کو روکنے کے لیے غیراعلانیہ کرفیو نافذ ہے اور غیر متوقع طور پر موسم کی پہلی برفباری بھی ہوگئی ہے جس سے وادی میں عام زندگی تھم سی گئی ہے۔

ادھر نیشنل کانفرنس نےانتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔

صوبائی ناظم مسعود سامون نے بی بی سی کوبتایا ’سکیورٹی اداروں کو امن و امان میں بگاڑ کا خدشہ تھا اس لیے وادی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، جس کی رُو سے چار سے زائد افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے۔ کرفیو کہیں پر نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ لال چوک کے ٹی آر سی گراونڈ میں جمع ہوجائیں، جہاں وہ نئی دلّی سے واپسی پر خطاب کرینگے۔ میرواعظ عمر فاروق نے بھی بانڈی پورہ جاکر الیکشن کے خلاف مہم کا اعلان کیا تھا۔

چنانچہ جمعرات کو ہی وادی بھر میں برفباری ہوئی جس کے سبب مختلف اضلاع کے درمیان سڑک رابطے مسدود ہوگئے۔ لیکن علیحدگی پسندوں کی کال کے پیش نظر سرینگر، اننت ناگ اور بارہمولہ اضلاع میں نیم فوجی عملے کی بھاری تعداد کو تعینات کرکے لوگوں کی نقل وحرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

مقامی یونیورسٹی نے جمعرات کو ہی جمعہ کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے تھے۔ برفباری کی وجہ سے حج پر جانے والے عازمین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں سے مجوزہ الیکشن عمل متاثر نہیں ہویں گے گا، تاہم انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ موسم اس کام میں رخنہ ڈال سکتاہے۔

ادھر نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے ایک بیان میں الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی خرابی کے باعث انتخابات کو اگلے سال مارچ یا اپریل تک مؤخر کردے۔

اسی بارے میں
’رخنہ موسم ڈال سکتا ہے‘
12 November, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد