BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مالیگاؤں دھماکہ، آچاریہ کاریمانڈ

فائل فوٹو
عید سے قبل مالیگاؤں دھماکے میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے
لکھنؤ کی ایک عدالت نے مالیگاؤں بم دھماکے کے سلسلے میں کانپور سےگرفتار کیےگئے ایک ہندو مذہبی رہنما دیا نند پانڈے عرف سدھاکر دویدی کا سولہ نومبر تک ٹرانزٹ ریمانڈ دے دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عملہ ( اے ٹی ایس ) نے انہیں گزشتہ روز کانپور سےگرفتار کیا تھا۔ انہیں مہاراشٹر کی ناسک عدالت میں پیش کیا جائےگا اور امکان ہے کہ پوچھ گچھ کے لیے انہیں عدالتی تحویل میں لینے کی کوشش کی جائےگی۔

انسداد دہشت گردی عملہ ( اے ٹی ایس ) نے کانپور سے جس دیا نند پانڈے عرف سدھاکردویدی کو گرفتار کیا ہے ان کے بارے میں اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ وہ جموں کے مٹھ شاردا سروگیہ پیٹھ کے سربراہ ہیں اور خود کو سوامی امریتانند کہتے تھے۔

سابق پولیس سب انسپکٹر کے بیٹے پانڈے وارانسی کے رہنے والے ہیں اور چند برس سے جموں کشمیر میں آباد ہو گئِے تھے۔ خود کو مٹھ کا شنکرآچاریہ کہنے والے پانڈے کے بارے میں اے ٹی ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں پانچ ماہ کی تربیت کے بعد انہوں نے اسے چھوڑ دیا اور سادھو بن گئے۔

سادھو بننے کے بعد پانڈے نے سن دو ہزار ایک میں اپنا ٹھکانہ جموں کو بنا لیا تھا۔انہوں نے امرناتھ یاترا شرائن بورڈ زمین کے متنازعہ معاملہ میں احتجاجیوں کی سربراہی بھی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق جموں کے مٹھ کا سربراہ ہونے کی وجہ سے انہیں وہاں حکومت کی طرف سے تحفظ دیا جاتا تھا۔ ان سے ملنے والوں میں کئی بڑے نام سامنے آئے ہیں۔

اے ٹی ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ کرنل پروہت جو پولیس کی حراست میں ہیں، پانڈے کے ان سے کافی قریبی تعلقات تھے اور دونوں مالیگاؤں بم دھماکے کی سازش میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔

دریں اثناء اے ٹی ایس نے کرنل پروہت کا گمشدہ لیپ ٹاپ حاصل کر لیا ہے اور اسے جانچ کے لیے فورینسک لیباریٹری بھیج دیا۔اے ٹی ایس کو یقین ہے کہ اس لیپ ٹاپ سے انہیں بم کی سازش اور دیگر کئی اہم سراغ مل سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کرنل پروہت کا یہ لیپ ٹاپ ان کی گرفتاری کے بعد اچانک غائب ہو گیا تھا اور اے ٹی ایس نے اس کے حصول کے لیے فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔

مالیگاؤں بم دھماکہ کی کڑیاں ملک کی تین ریاستوں سے جڑ گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے شہر پونے اور ناسک کے علاوہ مدھیہ پردیش اور اتر پردیش سےگرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

انتیس ستمبر کو عید سے دو روز قبل صنعتی شہر مالیگاؤں کے بھکو چوک پر بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چھ افراد ہلاک اور اَسی سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔اے ٹی ایس نے تفتیش کے بعد اس دھماکے کے لیے ہندو انتہا پسند تنظیم کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور وہ اسے ایک بڑی سازش کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد