BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 November, 2008, 10:58 GMT 15:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر میں دوسرے دن بھی کرفیو

فائل فوٹو
کرفیو کے دوران کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
آزادی کے حق میں عوامی ریلیوں پر حکومت کی مکمل پابندی کے بعد ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں نے سترہ نومبر سے ہونے والے اسمبلی انتخابات کے خلاف ’عوامی مزاحمت ‘ کا اعلان کیا ہے۔

لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اُن علاقوں میں مارچ کریں جہاں انتخابات منعقد ہورہے ہوں۔ علیحدگی پسندوں نے پہلے ہی انتخابات کے خلاف بائیکاٹ مہم کا اعلان کیا تھا۔

سترہ نومبر سے جموں کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن شروع ہو رہے ہیں۔ اس دوران آج یعنی جمعہ کو دوسرے روز بھی سخت ترین محاصروں اور حدبندیوں کی وجہ سے عام زندگی مفلوج رہی جبکہ میرواعظ عمر فاروق سمیت متعدد حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کیا گیا ہے۔

تناؤ کی تازہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوگئی جب علیحدگی پسند گروپوں، تاجر انجمنوں، وکلاء اور سرکاری ملازمین کی رابطہ کمیٹی نے اُنیس سو سینتالیس میں مارے گئے مسلمانوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کے لئے چھہ نومبر کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں عوامی مارچ کا اعلان کیا۔

اس مارچ کو روکنے کے لئے حکام نے پوری وادی میں بغیر اعلان کے کرفیو نافذ کیا۔ چنانچہ رابطہ کمیٹی نے یہ مارچ دوسرے روز یعنی جمعہ کوکرنے کا اعلان کیا تو حکومت نے اس روز بھی وادی میں عام سرگرمیوں پر روک لگا دی۔

علیحدگی پسندوں نے الیکشن کے خلاف مزاحمتی مہم کا فیصلہ حکومت کی اسی سخت پالیسی کے رد عمل میں لیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے شریک چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بی بی سی کو فون پر بتایا: ’ہم پُرامن اور جمہوری طرز پر اپنی بات کہتے تھے اور لوگ بھی پُرامن ہیں۔ لیکن حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اب عوامی مارچ جاری رہینگے۔‘

’ہم ہر دن جامع مسجد پہنچنے کی کوشش کرینگے۔ ہم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں جہاں الیکشن ہوگا وہاں کی طرف مزاحمتی مارچ ہوگا۔‘

پرامن
 ہم پُرامن اور جمہوری طرز پر اپنی بات کہتے تھے، اور لوگ بھی پُرامن ہیں۔ لیکن حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اب عوامی مارچ جاری رہینگے۔ ہم ہر دن جامع مسجد پہنچنے کی کوشش کرینگے۔ ہم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں جہاں الیکشن ہوگا وہاں کی طرف مزاحمتی مارچ ہوگا۔
میرواعظ عمر فاروق
شہر کے پولیس سربراہ افہادالمجتبیٰ نے بتایا: ’قانون توڑنے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔ ہم اپنا کام کر رہے ہیں۔‘ یہ پوچھنے پر کہ رابطہ کمیٹی نے جامع مسجد مارچ کی کال واپس نہیں لی ہے، مسٹر مجتبیٰ نے بتایا: ’جب جب امن و قانون میں بگاڑ کا اندیشہ ہوگا ہم مطلوبہ اقدامات اُٹھاتے رہیں گے۔‘

اس دوران عام لوگوں اور گاڑیوں کی نقل و حمل آج بھی بند رہی جبکہ کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئیں۔ جامع مسجد محصور رہنے کی وجہ سے وہاں جمعہ کی نماز نہیں ہوسکی جس پر مقامی آبادی میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ ودادی میں متعدد شادیاں منسوخ ہوگئیں اور عازمین حج کو ایئرپورٹ پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثناء جنوبی ضلع اننت ناگ میں مشتعل نوجوانوں نے ایک پولیس افسر کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بارہ مولہ میں بھی کئی مقامات پر نماز جمعہ کے بعد مقامی نوجوانوں نے پولیس اور نیم فوجی عملے پر پتھراؤ کیا۔ اس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی اور اشک آور گیس کے گولے داغے۔ پولیس کاروائی میں کم از کم ساتھ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بعض پولیس اہلکار بھی ہیں۔

تاہم اس دوران بانڈی پورہ، کولگام اور شوپیان اضلاع میں حالات معمول پر تھے اور کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔

اِدھر صوبے کے گورنر این این ووہرا نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن میں رخنہ ڈالنے کی اجازی کسی کو نہیں دی جائے گی۔ اس اعلان سے باور کیا جاتا ہے کہ مقامی انتظامیہ نے علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ شبیر احمد شاہ اور محمد یٰسین ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس قانون کی رُو سے کسی کو بھی بغیر عدالتی پیشی کے دو سال تک قید کیا جاسکتا ہے۔

فائل فوٹوکشمیرمیں انتخاب
آخرحکومت الیکشن سےکیوں کترا رہی ہے؟
کارواںماں کی تاکید
’قرآن شریف کا نسخہ ضرور لانا‘
چندریانچاند کا سفر
انڈیا کا خلائی جہاز چاند پر جانے کے لیے تیار ہے۔
اسی بارے میں
کنٹرول لائن: تجارت آج سے
21 October, 2008 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد