BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 October, 2008, 13:10 GMT 18:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

کشمیریوں کی گرفتاریوں سے متعلق جو رپورٹ کو پولیس نے ضبط کرلیا
انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے سرگرم بھارتی شہریوں کے ایک وفد نے وادی میں دس روز تک قیام کے بعد کشمیریوں کے حق خودارادیت کی وکالت کی ہے اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ پُرامن اجتماعات پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

وفد میں خاص طور پرکولکتہ یونیورسٹی کے امِت بھٹاچاریہ، دہلی یونیورسٹی کے سید عبدالرحمٰن گیلانی، چنئی کے پروفیسر اے مارکس، پانڈی چیری کے ایڈوکیٹ سوگوماران، کولکتہ کے پروفیسر پرنب نائیک اور راجہ شارکیل، جنوبی ہند کے کیرلا صوبے کے صحافی مدھیامام اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی تحقیق کار رونا وِلسن شامل تھے۔

پروفیسر امِت بھٹاچاریہ اور وفد کے دوسرے ارکان نے سوموار کو پریس کانفرنس کے دوران دس روزہ مشاہدہ پر مبنی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ میں فوجی موجودگی، محاصروں اور پُرامن اجتماعات پر فائرنگ جیسے واقعات کی مذمت کی گئی ہے۔ اس میں فوج کے زیرقبضہ وسیع زمینوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں حکومت ہند کے سامنے سات مطالبات رکھے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے، پُرامن اجتماعات پر سے پابندی ہٹانے، سخت قوانین کا خاتمہ کرنے، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور وادی میں ضروری ادویات اور نوزائدہ بچوں کی غذائی ضروریات کی سپلائی کو بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایک لاپتہ شہری کی اہلیہ اشک بار

مسٹر بھٹاچاریہ نے انکشاف کیا کہ بھارتی شہریوں کے اس وفد کو وادی پہنچنے پر ائرپورٹ سے ہی حراست میں لیا گیا اور کئی گھنٹوں تک ایک پولس تھانہ میں رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی اور وادی سے باہر کشمیریوں کی گرفتاریوں سے متعلق جو رپورٹ وہ ساتھ لائے تھے اسے پولیس نے ضبط کرلیا۔

ان کا کہنا تھا: ’ہماری اس رپورٹ میں محض قیدیوں کی رہائی کے مطالبہ کی سفارش کی گئی تھی۔ ہمارے جو ساتھی سرینگر پہنچے ان کو ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کے کمروں پر باہر سے تالے لگا دیے گئے جبکہ پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں ہوٹل کے باہر گشت کرتے رہے‘۔

ٹرین چل پڑی۔۔۔
سرینگر میں ریل سروس کا افتتاح:تصاویر
کرفیو راجکرفیو راج
’کشمیریوں کے محاصرے کا طویل موسم۔۔۔‘
پریس فوٹوانڈین موقف کی تائید
’کسی پہلے لیڈر نےانڈین موقف کی تائید کی ہے‘
ممبئیترانوے کے دھماکے
عدالت کا کشمیریوں کو بری کرنے کا حکم
پولیس اہلکارکشمیر میں کرفیو
وادی میں کشیدہ حالات اور مظاہرے: تصاویر
کشمیر میں احتجاج، آزادی کے لیے دعاتصاویر میں
کشمیر میں احتجاج، آزادی کے لیے دعا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد