BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 September, 2008, 21:27 GMT 02:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیریوں کو بری کرنے کا حکم

ممبئی
عدالت اب تک بیس افراد کو سزا سنا چکی ہے جن میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں
ممبئی میں سن ترانوے کے بم دھماکوں کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت جج یو ڈی ملا نے پیر کے روز ان دو کشمیریوں کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا جنہیں سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی ) ٹیم نیپال سے بم دھماکوں کے مفرور ملزمین سمجھ کر گرفتار کر کے ممبئی لائی تھی۔

ریاض احمد لون اور اشفاق احمد ٹاک کو عدالت نے بری کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی جنہیں سنگین ملزمان سمجھ کر لائی ہے وہ بے قصور ہیں اور سی بی آئی اب انہیں نیپال ان کے گھر تک چھوڑنے جائے۔

گرفتار کشمیریوں کو سی بی آئی نے بم دھماکوں کا ملزم ریاض کھتری سمجھ لیا تھا اور اشفاق کو سلیم عبدالغنی بتا کر سی بی آئی انہیں پہلے دہلی لے گئی اس کے بعد انہیں ممبئی لایا گیا۔

ان دونوں گرفتار شدگان کی پیروی کر رہی وکیل فرحانہ شاہ نے جرح کے دوران بتایا کہ ریاض تقریباً بیس سال سے نیپال میں رہ رہے ہیں۔ان کا ایک تیرہ سالہ بیٹا بھی ہے۔ وہ گھر سے افطار کر کے باہر نماز پڑھنے نکلے تھے کہ نیپال کی کرائم ڈویژن نے انہیں مفرور ملزم کھتری کہہ کر حراست میں لے لیا۔ سی بی آئی نے کھتری اور سلیم کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔

فرحانہ نے گرفتار اشفاق احمد ٹاک کے بارے میں بتایا کہ وہ جموں کے رہنے والے ہیں۔ سن پچانوے تک سعودی عرب کے سپر مارکیٹ میں ملازم تھے۔اس کے بعد وہ نیپال چلے آئے جہاں انہوں نے شادی کر لی تھی۔

ممبئی
انیس سو تیرانوے کے ممبئی دھماکوں کی ایک فائل فوٹو
دونوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے انہیں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی ان کے گھر والوں کو اس اطلاع دی گئی ہے کہ انہیں کہاں اور کس قصور میں لایا جا رہا ہے۔ دونوں نے جج کو بتایا کہ وہ سیدھے سادے کشمیری ہیں اور ان کا بم دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سی بی آئی کے وکیل اجول نکم کے مطابق انہیں نیپال پولیس نے بتایا تھا کہ مفرور ملزمان ان کی تحویل میں ہیں اور اس لیے سی بی آئی نے انہیں نیپال سے گرفتار کر لیا۔ نکم نے عدالت سے ان کی شناخت معلوم کرنے کے لیے تین دن کی پولیس حراست کی اپیل کی تھی جسے جج نے ٹھکرا دیا اور کہا کہ پہلے ان کے بارے میں پختہ ثبوت لاؤ تب حراست کی اجازت ملے گی۔

وکیل صفائی فرحانہ شاہ نے بی بی سی سے بات کے دوران حیرت کا اظہار کیا کہ سی بی آئی کے پاس بم دھماکہ کے ہر ملزم کا پورا ریکارڈ ہے۔انہوں نے ریاض کھتری سے مہینوں پوچھ گچھ کی تھی۔ وہ تین برس تک ٹاڈا جیل میں تھا۔ سن پچانوے میں ٹاڈا جج جے این پٹیل کی جانب سے ضمانت ملنےکے بعد سے کھتری لاپتہ ہے اس لیے اگر سی بی آئی کسی معصوم کو ملزم بنا کر اسی طرح پیش کرتی رہی تو سی بی آئی سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائے گا۔

ریاض لون اور اشفاق ٹاک کو اب یہ فکر ستا رہی ہے کہ کہیں اگر ان کی گرفتاری کی خبر سماج میں پھیل چکی ہو گی تو کہیں ملازمت سے ہاتھ نہ دھونا پڑے۔

فرحانہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح بم دھماکوں میں گرفتار ملزمان جب عدالت سے بے قصور ثابت ہوئے تب بھی آج تک انہیں کسی جگہ ملازمت نہیں ملی ہے اور وہ آج تک ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہے ہیں۔

اسی بارے میں
’ پانچ بری، ایک قصوروار‘
28 September, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد