93 دھماکے: کسٹم افسران کو سزائیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انیس سو ترانوے کے ممبئی بم دھماکوں میں خصوصی ٹاڈا عدالت نے اسلحہ اتارنے میں مدد دینے والے کسٹم افسران سمیت پانچ افراد کو سزائیں سنائی ہیں۔ خصوصی جج پرمود دتاتریہ کوڈے نے کسٹم ایجنٹ اتم شانتا رام پوددار کو دو الزامات میں چوبیس سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی سزا سنائی ہے۔ ان میں ٹاڈا کی دفعہ چھ کے تحت چودہ سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ اور دفعہ تین کے تحت دس سال قید اور پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا دی گئی ہے۔ عدالت میں پوددار پر یہ جرم ثابت ہوا تھا کہ انہوں نے رائے گڑھ میں دیگھی ساحل پر اسلحہ اتارنے کا انتظام کیا تھا۔ پوددار گرفتاری کے بعد سے قید ہیں۔ استغاثہ نے ان کے لیے عمر قید کا مطالبہ کیا تھا۔ پوددار کے علاوہ عدالت نے تلسی رام ڈھونڈو سورے کو نو سال چھ مہینے قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ انہیں دیگر دو جرائم میں پچپن ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں مزید ایک سال سے زیادہ قید کی سزا بھگتنی ہو گی۔ سروے ٹاور کے واچ مین تھے اور انہوں نے اسلحہ کو سرکاری جگہ پر رکھنے میں مدد دی تھی۔استغاثہ نے سورے کے لیے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت نے محمد قاسم لاجپوریا کو دس سال قید اور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ لاجپوریہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلحہ کی لینڈنگ
چوتھے مجرم عبدالعزیز گھراٹکر کو عدالت نے چھ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید ایک سال قید کاٹنا ہو گی۔ گھراٹکر پر شیکھاڑی کے ساحل پر اسلحہ اتارنے میں مدد کا جرم ثابت ہوا تھا۔گھراٹکر کی عمر اسی سال ہے۔ گھراٹکر گرفتاری کے بعد سے دو سال کی جیل کاٹ چکے ہیں۔ پانچویں مجرم سجاد عالم جن کی عمر اکسٹھ سال ہے، عدالت نے انہیں شیکھاڑی کے ساحل پر اسلحہ اتارنے میں مدد کے جرم میں سات سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ عدالت اب تک بیس افراد کو سزا سنا چکی ہے۔جن میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں ممبئی: عمارت کو بم سے اڑانےکی دھمکی23 May, 2007 | انڈیا 93 ممبئی دھماکے: مزید چھ کو سزا22 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، چار سپاہیوں کو سزا21 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، پانچ کو قید بامشقت 18 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے: سزاوں کا اعلان کل08 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے: پانچ افراد مزید مجرم29 September, 2006 | انڈیا ’ پانچ بری، ایک قصوروار‘28 September, 2006 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||