دھماکے: پندرہ مسلم نوجوان گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں ممبئی کی پولیس نے مختلف شہروں میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کے سلسلے میں تین سافٹ ویر انجینیئروں سمیت پندرہ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کے پولیس کمشنر حسن غفور کے مطابق یہ گرفتاریاں گزشتہ کئی دنوں کے دوران عمل میں آئی ہیں۔ پیر کی شام ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسن غفور نے بتایا کہ تینوں انجینیئروں کا تعلق پڑھے لکھے خوشحال گھرانوں سے ہے، یہ بین الاقوامی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں اور ان کی گرفتاری آئی ٹی کے مرکز پنوے میں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر کے ماہر یہ انجینیئر غیر محفوظ وائی فائی انٹرنیٹ کا پتہ لگاتے تھے اور اس کے ذریعے دھماکوں کے بارے میں ای میل بھیجا کرتے تھے۔ گزشتہ مئی سے جے پور، احمدآباد اور دِلّی میں سلسلے وار دھماکوں میں 130 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان دھماکوں کے لیے ایک قدرے غیر معروف تنظیم انڈین مجاہدین ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔ ممبئی پولیس نے جن پندرہ افراد کو پکڑا ہے ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سبھی انڈین مجاہدین کے ارکان ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گروپ حیدرآباد کے دھماکوں میں بھی ملوث تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے بم بنانے کا سامان بھی برآمد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس مہینے کے اواخر میں ہندو تہوار کے دوران ممبئی میں بم دھماکے کی تیاریاں کر رہے تھے۔ بم دھماکوں کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہندوستان کی پولیس پر شدید دباؤ تھا اوروہ گزشتہ کئی ہفتوں سے اتر پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور دلی میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی تھی۔ | اسی بارے میں دلی دھماکہ ایک زخمی چل بسا28 September, 2008 | انڈیا آسام : سات ’شدت پسند‘ ہلاک26 September, 2008 | انڈیا دلی بم دھماکے: پانچ خاکے جاری16 September, 2008 | انڈیا دلی: دھماکوں کے بعد ہائی الرٹ14 September, 2008 | انڈیا دھمکی بھرا ای میل ممبئی سے:پولیس13 September, 2008 | انڈیا ’دلی دھماکے ایک بزدلانہ اقدام ہیں‘13 September, 2008 | انڈیا دلّی میں پانچ دھماکے، 20 ہلاک، 80 سےزائد زخمی13 September, 2008 | انڈیا تریپورا میں پانچ دھماکے، چار ہلاک01 October, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||