تریپورا میں پانچ دھماکے، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی شمال مشرقی ریاست تریپورا کے دارالحکومت اگرتلا میں پولیس کے مطابق بدھ پانچ بم دھماکوں میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکے تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد شہر کے مصروف بازاروں میں ہوئے۔ ان دھماکوں میں ستر لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اگرتلا میں ایک مقامی صحافی سید سجاد علی نے بتایا کہ چند روز بعد درگا پوچا کا تہوار ہے اور دھماکوں کے وقت بازاروں میں خریداروں کا رش تھا۔
سجاد علی نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مہاراج گنج بازار میں خریداری کر رہے تھے جب وہاں ایک بم پھٹا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دھماکے کے بعد سات لوگوں کو شدید زخمی حالت میں دیکھا اور پولیس کو واقعے کی اطلاع کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق شہر میں دو ایسے بم بھی ملے جو پھٹ نہیں سکے جس سے افراتفری میں اضافہ ہوا۔ تریپورا میں نسلی بنیادوں پر قبائلی ٹکراؤ کی ایک تاریخ ہے لیکن مصروف علاقوں میں دھماکہ خیز مواد بہت کم استعمال ہوا ہے۔ تریپورا کی دو بڑی باغی تینظیموں نیشنل لبریشن فرنٹ اور آل تریپورا ٹائگر فورس ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں کہ ان دھماکوں کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ ان تنظیموں کا نشانہ سکیورٹی اہلکار ہوتے ہیں۔ تاہم انہوں نے بنگالی آبادکاروں کے دیہات پر بھی حملے کیے ہیں اور کئی بار لوگوں کو ہلاک بھی کیا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں ان دھماکوں میں بنگلہ دیش کی اسلامی شدت پسند تنظیموں کے کردار کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ | اسی بارے میں کولکتہ میں بم دھماکہ چار ہلاک03 August, 2008 | انڈیا دلی دھماکہ : ایک ہلاک 18 زخمی27 September, 2008 | انڈیا دو دھماکے پانچ ہلاک، متعدد زخمی29 September, 2008 | انڈیا پولیس مقابلہ، پانچ قبائلی ہلاک 31 October, 2007 | انڈیا بنگلور ميں دھماکے، دو ہلاک25 July, 2008 | انڈیا احمدآباد دھماکے، پینتالیس ہلاکتیں 27 July, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||