دلی دھماکہ : ایک ہلاک 18 زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے دارالحکومت دلی میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان راجن بھگت نے بی بی سی کو بتایا کہ مہرولی کے مصروف علاقے میں ایک موٹر سائیکل پر دو افراد سوار ہو کر آئے تھے اور انہوں نے ایک پلاسٹک میں بندھی ہوئی چیز پھینکی۔ ایک بچے نے وہ پلاسٹک اٹھایا اور دھماکہ ہو گیا جس کے سبب وہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ بھگت کے مطابق ہلاک ہونے والے بچے کی عمر 12 سے 15 برس کے درمیان تھی۔ بھگت کے مطابق اس واقعہ میں اٹھارہ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ یہ دھماکہ تقریباً سوا دو بجے مہرولی میں واقع پھولوں کے بازار میں ہوا ہے۔ ٹی وی چینلز پر دکھائی جانے والی تصاویر سے پتہ چل رہا ہے کہ جس مقام پر دھماکہ ہوا ہے اس کے آس پاس دکانیں ہیں اور کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو ایمز اور صفدر جنگ ہسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ داخلہ سکریٹری مدھوکر گپتا نے صحافیوں سے کہا کہ دھماکے کی تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے جلد بازی میں ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا صحیح نہیں ہے۔ ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ کو ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مادہ ایک ٹفن میں رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے سبب آٹھ سے دس دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد دلی میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ جنوبی دلی کے اسی علاقے میں خاندان غلاماں کے دور کی مشہور عمارت قطب مینار واقع ہے۔ اس سے قبل تیرہ ستمبر کو دلی کے چار مقامات کناٹ پلیس میں گوپال داس بلڈنگ، پالیکا بازار کے سینٹرل پارک، کرول باغ کی غفار مارکیٹ اور گریٹر کلاش کے ایم بلاک کی مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے ہوئے تھے جن میں اکیس افراد ہلاک اور نوے سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ |
اسی بارے میں دھمکی بھرا ای میل ممبئی سے:پولیس13 September, 2008 | انڈیا نئی دلّی دھماکے: عینی شاہدین نے کیا دیکھا13 September, 2008 | انڈیا دلّی میں پانچ دھماکے، 20 ہلاک، 80 سےزائد زخمی13 September, 2008 | انڈیا دلی دھماکے: 55 ہلاک، ہائی الرٹ29 October, 2005 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||