پولیس مقابلہ، پانچ قبائلی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست میگھالہ میں پولیس تصادم میں 5 علیحدگی پسند قبائلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس تصادم کا یہ واقعہ منگل کو رات گئے ریاستی دارالحکومت شیلونگ میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے علیحدگی پسند باغیوں کا تعلق ’ہینیویٹرپ نیشنل لیبریشن کونسل‘ سے ہے اور یہ باغی کھاسی قبائلی کی آزادی کے لیے مسلح جد و جہد کر رہے ہيں۔ پہاڑوں اور جنگلوں کے درمیان آباد ریاست میگھالہ ميں اکثریت قبائلیوں کی ہے اور کھاسی قبائلی اس ریاست میں اکثریت میں ہیں۔ میگھالہ کے پولیس چیف بجن دیےساوائن کا کہنا ہےکہ اس تصادم میں دو پولیس جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ بجن ساوائن نے بتایا کہ پولیس کو ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ’ایچ این ایل سی‘ کے باغی کلیو کالونی کے قریب فوجی چوک کی جانب آ سکتے ہيں جس پر انہيں پکڑنے کے لیے پولیس نے جال بچھا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ’جب باغی ہمسایہ ریاست تریپورا کے شہزادہ کے مقامی محل کی جانب جانے والی سڑک کے پاس تاریک گلیوں میں دکھائی دیے تو پولیس نے فائرنگ شروع کر دی، باغیوں نے بھی جوابی فائرنگ کی لیکن یقینی طور پر وہ کامیباب نہيں ہوسکے‘۔ واضح رہے کہ ’ایچ این ایل سی‘ کو ماہِ اگست ميں بھی اس وقت زبردست دھچکا پہنچا تھا جب تنظیم کے سربراہ کولیس درپھانگ نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا تھا۔ کولیس درپھانگ کی اس سپردگی پر ان کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایچ این ایل سی کے خزانے سے دو کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے ہيں۔ | اسی بارے میں آسام دھماکہ: چھ ہلاک، تیس زخمی01 October, 2007 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، سترہ ہلاک27 October, 2007 | انڈیا آسام دھماکہ: ایک ہلاک آٹھ زخمی01 September, 2007 | انڈیا جھارکھنڈ:ہڑتال،سٹیشنوں پر دھماکے01 August, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||