آسام دھماکہ: ایک ہلاک آٹھ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام کے شہرگوہاٹی کے ایک بازار میں گرنیڈ حملے سے ہندی بولنے والا ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے علحیدگی پسند گروپ الفا باغیوں کا ہاتھ ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں بھرتی کروا دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ریلوے کالونی کے بومانی میدان والے حصے میں مشتبہ علحیدگی پسندگرپ اُلفا نے کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں بھی ان ہندی بولنے والے لوگوں کو نشانہ بنايا گیا جو دیگر ریاستوں سے کام کی تلاش میں آسام آ تے ہیں۔ تاہم زخمیوں میں ہندی بولنے والوں کے علاوہ مقامی افراد کے شامل ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ گزشتہ برس علحیدگی پسندگروپ اُلفا اور حکومت کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد ریاست میں شدت پسندوں کے حملوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بیشتر حملے ہندی بولنے والوں پر کیے گئے ہیں اور گزشتہ ایک مہینے میں ہی اس قسم کے حملوں میں تین درجن افراد مارے جا چکے ہیں۔ | اسی بارے میں ہندی بولنے پر آٹھ افراد قتل09 August, 2007 | انڈیا ہندی بولنے والے مزدوروں کا قتل11 August, 2007 | انڈیا آسام بم دھماکے میں پندرہ زخمی04 May, 2007 | انڈیا چار مزیدغیرآسامی مزدوروں کا قتل12 August, 2007 | انڈیا آسام: بم دھماکہ 7ہلاک20 زخمی26 May, 2007 | انڈیا قومی کھیل، گوہاٹی میں دھماکہ09 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||