آسام: بم دھماکہ 7ہلاک20 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے شہرگوہاٹی میں سنیچر کو ایک بم دھماکے میں کم سے کم سات لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں تقریباً بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ گوہاٹی شہر کے مصروف ترین بازار اتھ گاؤں میں اس وقت ہوا جب لوگ خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم کو ایک رکشہ میں رکھا گیا تھا۔ آسام کے پولیس کمشنر آر این رائے نے اس دھماکے کے لیے علیحدگی پسند تنظیم اُلفا یعنی یونائیٹیڈ لبریشن فرنٹ، کو ذمہ دار بتایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ اُلفا کی طرف سے یہ کارراوئی رد عمل کے طور کی جارہی ہے۔کیونکہ ’فوجی کارروائی میں اُلفا کے پچاس سے زیادہ کار کن یا تو ہلاک کیے گئے ہیں یا پھر پکڑے جا چکے ہیں، اس کے جواب میں اُلفا ہندی بولنے والے مزدوروں کو نشانہ بنارہی ہے۔‘ گوشتہ دو ہفتوں میں اتھ گاؤں میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ اس دوران گوہاٹی کے فینسی بازار میں بھی دو دھماکے ہوچکے ہیں۔ ریاست میں گزشتہ پندر روز میں گیارہ بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں اب تک کم سے کم بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آسام میں سیکیورٹی معاملے کے ماہر جئےدیپ سیکیا کا کہنا ہے کہ الُفا ان حملوں کے ذریعے بھارتی حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ حکومت کسی سمجھوتےپر رضامند ہوجا ئے | اسی بارے میں آسام: دو بم دھماکے، ایک ہلاک23 January, 2007 | انڈیا چوبیس گھنٹے، اڑتالیس ہلاکتیں06 January, 2007 | انڈیا آسام: یومِ جمہوریہ سے قبل دھماکے23 January, 2006 | انڈیا آسام: بم دھماکے میں چار ہلاک09 June, 2006 | انڈیا آسام بم دھماکے میں پندرہ زخمی04 May, 2007 | انڈیا آسام کی ’گمشدہ‘ خواتین11 April, 2007 | انڈیا یوم آزادی: اٹھارہ ہلاک، چودہ زخمی15 August, 2004 | انڈیا تشدد کے خوف میں قومی کھیل10 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||