BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 August, 2007, 07:14 GMT 12:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہندی بولنے والے مزدوروں کا قتل
پولیس
ہندی بولنے والے مزدوروں پر ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ تھا
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں مشبتہ شدت پسندوں نے غیر آسامی آبادی کے بارہ مزدروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

ریاست آسام میں بہار اور مشرقی اترپردیش سے آئے ہوئے ہندی بولنے والے مزدوروں پر ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ تھا۔ قتل کا یہ تازہ واقعہ ریاست کے کاربی آنگ لانگ ضلع میں پیش آيا ہے۔ بدھ کو غیر آسامی آبادی کے مزدورں پر ہونے والا حملہ بھی اسی ضلعے میں پیش آيا تھا۔

حکام کا کہنا ہےکہ کاربی آنگ لانگ ضلع کے ڈالا گاؤں میں جمعہ کی رات کو بیس سے پچیس مسلح شدت پسند آئے اور غیر آسامی آبادی کے مزدروں کی بستی میں آگ لگا دی اور جب یہ لوگ اپنے گھروں سے بھاگنے لگے تو ان پر شدت پسندوں نے گو لیاں چلانا شروع کر دیں۔

فائرنگ کے اس تبادلے میں بارہ افراد موقع پر ہلا ک اور پندرہ افراد زخمی ہوئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔

آزادی کی پر تشدد تحریک
 الفا نے اپنی تحریک کے دوران اکثر و بیشتر بنگالی مسلمانوں سمیت بہار اور اتر پردیش کے مزدروں کو نشانا بنایا ہے۔ الفا انیس سو اناسی سے آسام کی آزادی کے لیے پر تشدد تحریک چلائے ہوئے ہے

پولیس حکام کو شبہ ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے علیحدگی پسند تنظیم یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یعنی ’الفا‘ کے معاون شدت پسند گروپ کاربی نیشنل لبریشن فرنٹ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں حکومت اور ’الفا‘ کے درمیان امن مذاکرات ٹوٹ جانے کے بعد سے شدت پسندوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں اور شدت پسند اب تک تقریباً ایک سو پچاس ہندی آبادی کے افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔

الفا نے اپنی تحریک کے دوران اکثر و بیشتر بنگالی مسلمانوں سمیت بہار اور اتر پردیش کے مزدروں کو نشانا بنایا ہے۔ الفا انیس سو اناسی سے آسام کی آزادی کے لیے پر تشدد تحریک چلائے ہوئے ہے۔

مزدوروں کا قتل
بہار کے لوگ ریاست چھوڑنے پر کیوں مجبور؟
انڈیاآسام کی مسلم قیادت
انڈیا میں مسلم قیادت کے نئے دور کا آغاز؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد